ماں بولی پروگرام کی کامیابی پر مختلف علمی ،سماجی ،صحافی اور سیاسی شخصیات کا بانی مشاعران کو خراج تحسین ۔۔۔۔
جھنگ (مسرت ریاض جعفری ) پہلا سالانہ ماں بولی پروگرام (پنجابی محفل مشاعرہ ) بسلسلس عرس و میلہ مبارک آستانہ عالیہ پیرکوٹ شریف بمقام گورنمنٹ بوائز ہائر سیکنڈری ایجوکیشن اسکول پیرکوٹ سدهانہ میں رات ساڑھے دس بجے شروع هونے والا پروگرام بلآخر اپنے اختتامی مراحل میں جا کر ختم ھو گیا ۔
پروگرام کا باقاعده آغاز تلاوت قرآن پاک فرقان حمید سے کیا گیا اس پروگرام میں بطور مہمان خاص مختلف اشخاص میں پنجاب کی سوشل سیکٹر کی بہت بڑی شخصیت چوہدری پرویز اقبال جٹ فاؤنڈر جسٹ فار ہیومینیٹی فاؤنڈیشن ،مہر حسیب احمد نول لینڈ لارڈ شخصیت چک 232 نولاں و بینک منیجر یو بی ایل کچہری چوک جھنگ صدر ،چوہدری عمار نبیل بیورو و چیف لاہور رنگ چینل ،ڈاکٹر حاجی نور زمان ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن جھنگ ،ڈاکٹر مہر اسلم مگھیانہ سیال اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت جھنگ ،طاہر وقاص خان بلوچ ،خان طاہر خان پاتوآنہ ، مہر تجمل عباس جٹیانہ اور ڈاکٹر داؤد راحت فرام لالیاں قومی زبان اردو کے شاعر نے شرکت کی کچھ مہمان خاص کسی ايمرجنسی کی بنیاد پر پروگرام کی زینت نہ بن سکے –
اس کے علاوہ شعراء کرام میں پنجابی ادب کے پروفیسر و شاعر مختار خان بلوچ نے احسن طریقے سے اسٹیج سیکٹری کے فرائض سرانجام دئیے،میزبان شاعر لخت جگر ملک غلام یٰسین مراد ملک نیاز عباس یٰسین نے اپنے ماں بولی پروگرام میں لاجواب اور قابل تسکین الفاظوں کے پھول نچھاور کیے اس کے علاوہ مہمان شعراء کرام میں مہر الطاف حسین بھروانہ ،مخدوم رب نواز ہاشمی ،غلام حیدر تاج بھٹی ،عبداللطیف شیدائی،عاقب ستیانوی ،سخاوت عباس گوہر ،مہر شعیب میانہ ،شہروز ستیانوی جگر گوشہ عاقب ستیانوی ،آصف اداس ،اویس میانہ اور مختلف شاعر حضرات اسٹیج کی زینت بنے اور اپنے علم و ادب کے فنون شاعری سے عوام الناس کو لطف اندوز کیا –
اس عظیم الشان ماں بولی پروگرام میں پنجاب کی سماجی شخصیت چوہدری پرویز اقبال جٹ نے اپنے میڈیا بھائیوں سے کہا کہ میں تمام کمیونٹی بلخصوص و عموم شعراء کرام کو خراج تحسین اور مہر الطاف حسین بھروانہ کے نام پر ایک آرٹس کونسل کا ضلع لیول کی نہیں نہ پنجاب لیول کی بلکہ پاکستان لیول کا یہ ادارہ جو بھی پنجاب دھرتی سے پاکستان کے کسی کونے خواہ انکا تعلق ہو وہ شاعری کے آرٹس سیکھ سکے گے –
جس کا دو یا تین ماہ تک کام ان شاء اللّه شروع کیا جاۓ جو میں آج وعدہ محبتوں کی سرزمین پیرکوٹ سدهانہ پر کر کے جا رہا ھوں پنجاب لیول کا یہ کامیاب مشاعرہ کروانے پر میں اپنے بانی مشاعران بھائیوں ملک مسرت ریاض جعفری سوشل ایکٹیوسٹ و کالم نگار پرنٹ میڈیا ،مہر اعجاز مصطفیٰ المعروف جوجی سدهانہ بھائی اور مہر طیّب یٰسین فتیانہ سیال کو شاباشی بھی دیتا ہوں کہ اپنے علاقہ میں سالانہ کی بنیاد پر مثبت پروگرام کروا رہے ہیں-
اور بعدازاں بانی مشاعران نے بھی کہا کہ بشرطیکہ زندگی اسی سالانہ تاریخ پر اس سے بھی ماں بولی کا پروگرام بڑا هو گا جس میں ڈاکٹر عمار خالد بھٹہ فرام چنیوٹ بھی اسٹیج کی ان شاء اللّه زینت بنے گے ۔ .
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +