جھنگ(شیخ عرفان حیدر سے ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ضلع جھنگ کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج اڈھیوال چوک کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد منیر کو “ایوارڈ آف دی ایئر 2026” کے لیے منتخب کر لیا ہے، انہیں شعبہ جغرافیہ میں نمایاں تدریسی خدمات پر فیصل آباد ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے

*گورنمنٹ گریجویٹ کالج اڈھیوال چوک جھنگ کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد منیر کو “بیسٹ کالج ٹیچر ایوارڈ 2026″*

جھنگ(شیخ عرفان حیدر سے ) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ضلع جھنگ کے گورنمنٹ گریجویٹ کالج اڈھیوال چوک کے اسسٹنٹ پروفیسر محمد منیر کو “ایوارڈ آف دی ایئر 2026” کے لیے منتخب کر لیا ہے۔ انہیں شعبہ جغرافیہ میں نمایاں تدریسی خدمات پر فیصل آباد ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل ہوئی ہے۔

ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق محمد منیر کو “بیسٹ کالج ٹیچر ایوارڈ 2026” سے نوازا گیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ان کی متحرک قیادت اور پیشہ وارانہ محنت کے باعث ادارے نے تعلیمی میدان میں کامیابی کی نئی بلندیوں کو چھوا ہے۔

محمد منیر گورنمنٹ گریجویٹ کالج اڈھیوال چوک جھنگ میں اسسٹنٹ پروفیسر جغرافیہ کے طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہیں کمپیٹیٹو امتحانات CSS اور PMS کی تیاری کے لیے بہترین مینٹور بھی سمجھا جاتا ہے، اور ان کے طلبہ ملک بھر میں کامیابی حاصل کر رہے ہیں۔ فیصل آباد ڈویژن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر پنجاب ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے انہیں خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔

محکمہ تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ایسی کامیابیاں دیگر اساتذہ کے لیے مشعل راہ ہیں اور معیاری تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر بھی پروفیسر محمد منیر کو اس اعزاز پر مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ طلبہ، ساتھی اساتذہ اور اہل علاقہ نے انہیں “ہم آپ پر فخر کرتے ہیں” کے الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔