اٹھارہ ہزاری (شیخ غلام مصطفیٰ) نواحی علاقہ میں شہد کی مکھیوں کا حملہ جان لیوا ثابت، مبینہ طور پر جانوروں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا، اپنے جانوروں کو بچاتے ہوئے شہری بھی بپھری مکھیوں کے ڈنگ سے جان بحق

اٹھارہ ہزاری کے علاقہ عمرانہ جنوبی میں شہد کی مکھیوں کے حملے کے نتیجہ میں مظہر عباس جاں بحق ہو گیا۔ 55 سالہ مظہر عباس ولد شیر محمد کے جانوروں پر اچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جانوروں کو بچاتے ہوے شہد کی مکھیوں نے مظہر عباس کے پورے جسم پر بھی ڈنک مار دیے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو روانہ کیا۔ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو متاثرہ شخص نجی کلینک میں مردہ حالت میں موجود تھا۔ ریسکیو ٹیم نے لواحقین کے اصرار پر سی پی آر کرتے ہوئے انہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال 18 ہزاری منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت مظہر عباس سکنہ عمرانہ 18 ہزاری کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعہ کے بعد اہل خانہ میں کہرام مچ گیا جبکہ علاقہ میں افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +