جھنگ(رپورٹ۔رانا فیصل اقبال)عشال فاطمہ کیس: تمام مرکزی ملزمان گرفتار، مرکزی ملزم خلیل بھی لاہور سے دھر لیا گیا
عشال فاطمہ کیس میں پولیس نے بڑی پیش رفت کرتے ہوئے تمام مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن ذیشان حیدر سیال کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں کارروائیاں کرتے ہوئے کیس میں نامزد تمام مرکزی ملزمان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس نے وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی اپنی تحویل میں لے لی ہے، جبکہ ایک سہولت کار کو سی سی ڈی نے گرفتار کیا ہے۔ حکام کے مطابق کیس کے مرکزی ملزم خلیل کو بھی آج علی الصبح تقریباً چار بجے لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید تفتیشی ذرائع اور انٹیلی جنس معلومات سے استفادہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں مختصر وقت میں اہم کامیابی حاصل ہوئی۔ عوامی و سماجی حلقوں نے پولیس کی فوری اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او ذیشان حیدر سیال اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو قابلِ ستائش قرار دیا ہے۔
👁️ Estimated Views 292