ماں ایک خوب صورت تحفہ ہے، ماں جیسا دنیا میں کوئی بھی نعم البدل نہیں ہے، ماں گیت ہے جو سننے والے کی سماعتوں کو سکون بخشتا ہے، دل میں اترتا چلا جاتا ہے، ماں کی کیفیت پر خصوصی تحریر……قلم کار…. محترمہ روزی طور صاحبہ

*رائیٹر روزی طور*

*الفاظ کیفیت شکیلہ اختر*

ماں ایک خوب صورت تحفہ ہے ماں جیسا دنیا میں
کوئی بھی نعم البدل نہیں ہے
ماں گیت ہے جو سننے والے کی سماعتوں کو سکون بخشتا ہے دل میں اترتا چلا جاتا ہے
ماں خوبصورت نظم ہے جو بجھے دل بجھے چہروں کو نور و مسکان دیتی ہے-

ماں خوبصورت لفظ ہے جو بولنے سننے میں مزہ رکھتی ہے
ماں کی آواز دل کی گہرائیوں تک کو سکون دیتی ہے ماں کے بغیر زندگی ویران ہے ماں کی محبت کی مہک سارے جہاں میں پھیلی ہے
میری ماں مجھے اس دنیا کی تمام ماوں سے خوبصورت لگتی تھی۔

یہ دنیا تیرے قابل نا تھی ماں
نفرتوں نے تیری دنیا کو ہوا دی ماں
مگر ماں آپ تو سب سے اچھی اور عظیم تھی ماں
ماں مجھے یقین ہے تو جنت کی مکین ہے
جنت ہی تیرا اصل ٹھکانہ ہے ماں
تو پاکیزہ تھی با حیا تھی اسی لیے تو مجھے یقین ہے جنت کی مکین ہے-

زمانہ کبھی کسی پہ قربان نہیں ہوتا مگر ماں اولاد کے لئے قربان ہو جاتی ہے
اے میری جنت تو نے مجھے اپنی آغوش میں پناہ دی کتنی خوش قسمت ہے کہ اپنی ماں کے پاس جا کر سو رہی ہے مجھے تنہا چھوڑ کر بے رنگ اور بے پرہن اوڑھے بلکہ اپنی ماں کے ساتھ جا سر مست ہوئی ہے۔

ماں مجھے تیرے جانے کے بعد تیری محبت سے بھرا ہر دن یاد آتا ہے اور میں محسوس کرتی ہوں کہ ماں یہی کہیں میرے ساتھ ہے تو
ماں مجھے وہ دن یاد کر کے بہت تکلیف ہوتی ہے جس دن تو ہمیں چھوڑ کر اپنے مالک حقیقی کے پاس جا پہنچی تھی ماں تیری ہر بات یاد کر کے مسکراتی بھی ہوں اور اکثر رو بھی جاتی ہوں۔
ماں تیرے بغیر اب دل نہیں لگتا –

ماں تیرے بغیر یہ گلشن اجڑا سا لگتا ہے
ماں تیرے بغیر ویرانی سی محسوس ہوتی ہے
ماں تیری محبت کی مہک تو اس خموش ستان میں بھی پھیلی ہے ماں میں آج آپکو مسلسل یاد کیے جا رہی ہوں۔
میں ہجر ماں میں سر مست
ہجر فراق ماں میں تنہا
کوئی نہیں شکیلہ کا اس دنیا میں محبت گر ماں کے سوا

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +وٹس آپ

Leave a Comment