قائم بھروانہ /شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول قائم بھروانہ کے پرنسپل غلام جیلانی جنجوعہ نے 31 سالہ بہتر کارکردگی پر سکول ہزا کے سٹاف ممبر محمد مجاہد کو ایوارڈ سے نوازا ہے،جس پر محمد مجاہد نے پرنسپل سمیت جملہ اساتذہ کرام کا شکریہ ادا کیا ،رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ

شور کوٹ،میاں غلام جیلانی جنجوعہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول قائم بھروانہ نے محمد مجاہد ملازم کلاس فور کو ادارے میں اچھا کام کرنے پر حسن کارکردگی انعام دیا تقریب میں معززین علاقہ ادارے کے سٹاف نے مجاہد حسین کی 31سالہ کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں غلام جیلانی جنجوعہ نے کہا محنت ایک نہ ایک دن ضرور رنگ لاتی ہے الحمدللہ مجھے اج فخر محسوس ہورہا ہے-

کہ جہاں اس ادارے کے اساتذہ محنتی اور قابلِ فخر ہیں وہاں ہمارے اس ادارے کے کلاس فور کے ملازم بھی قابل فخر اور قابل ستائش ہیں میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ محنت کرنے والوں کو عزت دی جائے عزت وہ چیز ہے جو بانٹنے سے زیادہ ملتی ہے-

میں اپنی طرف سے اور اپنے سٹاف کی طرف سے سب مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور مجاہد عباس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں میری سب سٹاف والوں سے گزارش ہے کہ پہلے سے بڑھ کر محنت کریں اللہ کریم ہمیں دلجمعی سے محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +