ملت کا ہر فرد قوم کا فخر اور ہیرو ہوتا ہے
تحریر حکیم طاہر محمود جنجوعہ
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تاریخ گواہ ہے کہ انسان اکیلا کچھ نہیں کر سکتا جب تک اس کے ساتھ چلنے والے مخلص ایماندار دیانتدار اور فرض شناس اور لالچی نہ ہوں
ہر وہ ادمی اس وقت تک ترقی کی منزلوں کو چھو نہیں سکتا
جب تک اس کے ساتھیوں کی منزل ایک نہ ہو
ذہن ایک نہ ہو دل ایک نہ ہو سوچ ایک نہ ہو
مجھے فخر ہے کہ میرے ساتھ چلنے والے مخلص تھے باو فا تھے
باکردار تھے محنتی تھے اور ہیں
اج تک ہم اکٹھے تھے ہیں اور ان شاءاللہ العزیز اکٹھے رہیں گے
ہمارے فورم کو بنے کافی سال ہو گئے اس فورم کی کامیابی کا راز ہم نے کسی کو سبز باغ نہیں دکھائے کسی کا فضول خرچہ نہیں کرایا کسی سے جھوٹا وعدہ نہیں کیا کسے سے غلط بیانی نہیں
نہ ہی کسی غلط کو سپورٹ کیا ہے
جو میں سمجھتا ہوں
اللہ پاک کی جنجوعہ اتحاد ویلفیر پر اللہ کی رحمت اور ہماری کامیابی ہے
جس پر میں اپ جیسے مخلص ساتھیوں کی محبت اور عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں
میرے لیئے اپ جیسے سب بزرگ بھائی دوست قابل صد احترام ہیں
جنہوں نے مجھ جیسے ناتواں اور کمزور اعصاب کے ادمی پر انحصار کیا
جب کہ میں باوجود علالت کے اپکی توقعات اور خواہشات پر پورا نہیں اترا
اپکی محبت اور شفقت کا نتیجہ ہے
کہ اپ نے کبھ گلہ شکوہ نہیں کیا بلکہ مجھے پھر بھی برداشت کیا
اللہ کریم سے دعا گو ہوں کہ خالق کائنات عظیم رفیق شفیق باد شاہ ہم سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
خالق کائنات ہمیں زمینی اسمانی افات سے محفوظ فرمائے
اور
ہمیں اخوت بھائی چارے اور
محبت کے ساتھ موتیوں کی لڑی میں پروئی رکھے آمین
ہم اسی طرح بھائی چارے اور محبت کو فروغ دے سکیں
وہ وقت اللہ کریم ہم پر نہ لے ائے کہ کسی کی غیبت کریں
کسی کی چغلی کریں
کسی پر کیچڑ اچھالیں
اور کسی کو نیچا دکھانے کی کوشش کریں
اللہ کریم اس فورم کےہر فرد کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے آمین
اللہ جل شانہ میری قوم کے ہر فرد کو سلامت رکھے آمین
جو جہاں کہیں اباد ہیں
اللہ کریم انہیں وہاں پر خوش و خرم رکھے آمین
اللہ کریم ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے آمین
میری وجہ سے کسی بزرگ بھائی دوست کی دل آزاری ہوئی
ہو تو اللہ کی رضا کیلئے معاف کردیں
زندگی کی چند سانسیں مہمان ہیں پتہ نہیں ائندہ محرم الحرام میں ہم سے کتنے نہیں ہونگے
ہو سکتا ہے
اپ ہوں اور ہم اللہ کے حضور پیش ہو چکے ہوں
دعا کریں اللہ کریم مرتے وقت کلمہ طیبہ نصیب فرمائے آمین
دعاؤں میں ہاد رکھنا