جھنگ (ریاض شاہد خان) حضرت پیر سید امان اللہ سلطان المعروف سلطان ہاتھیوان کے سالانہ عرس مبارک کی 3 روزہ تقریبات جاری، صاحبزادہ پیر سید نور سلطان نے مزار مبارک کو غسل دیا اور چادر پوشی کی، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید نور سلطان نے کہا کہ حضرت پیر سید امان اللہ سلطان المعروف سلطان ہاتھیوان کے یہاں قیام کو 450 سال سے زائد ہو چکے ہیں ۔پاکستاں میں کئی گدیاں ہیں جن کا فیض سائیں امان اللہ سلطان کا دیا ہوا ہے اور یہ قادری قلندری فیض ہے جو تا قیامت جاری و ساری رہے گا

حضرت پیر سید امان اللہ سلطان المعروف سلطان ہاتھیوان کے سالانہ عرس مبارک کی 3 روزہ تقریبات جاری
صاحبزادہ پیر سید نور سلطان نے مزار مبارک کو غسل دیا اور چادر پوشی کی
جھنگ ( بیورو رپورٹ) حضرت پیر سید امان اللہ سلطان المعروف ہاتھیوان سلطان رح کے سالانہ عرس مبارک و میلہ کی 3 روزہ تقریبات کا آغاز دربار شریف کو غسل دینے اور چادر پوشی کی تقریب سے ہوا جس میں مریدین کی کثیر تعداد ںے بھی شرکت کی ۔

سجادہ نشین دربار عالیہ صاحبزادہ پیر سید نور سلطان نے صاحبزادہ پیر سید شہریار سلطان اور صاحبزادہ پیر سید اسفند یار سلطان کے ہمراہ عرق گلاب سے مزار مبارک کو غسل دیا اور چادر پوشی و دستار شریف کی رسم ادا کی ۔ اس موقع پر اللہ ہو ، لا الہ اللہ کا ورد جاری رہا جبکہ اقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت بھی پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر سید نور سلطان نے کہا کہ حضرت پیر سید امان اللہ سلطان المعروف سلطان ہاتھیوان کے یہاں قیام کو 450 سال سے زائد ہو چکے ہیں ۔پاکستاں میں کئی گدیاں ہیں جن کا فیض سائیں امان اللہ سلطان کا دیا ہوا ہے اور یہ قادری قلندری فیض ہے جو تا قیامت جاری و ساری رہے گا ۔

روحانی ماحول میں تقریب کے اختتام پر سجادہ نشین دربار عالیہ صاحبزادہ پیر سید نور سلطان نے امت مسلمہ اور ملک پاکستان کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی۔ حضرت پیر سید امان اللہ سلطان المعروف سلطان ہاتھیوان کے سالانہ عرس مبارک و میلہ کی 3 روزہ تقریبات جھوک حضرت سلطان ہاتھیوان موضع دھوئیں سیدن شاہ جھنگ میں جاری رہیں گی-

جن میں نیزہ بازی ، کبڈی ، بیل دوڑ ، کتوں کی ریس اور دیگر کھیلوں کے مقابلہ جات سمیت محفل سماع ، پنجابی محفل مشاعرہ ، ڈھولے و دیگر تفریحی پروگرام پیش کیے جائیں گے جن میں انٹرنیشل کھلاڑی اور فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment