جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)قطر چیرٹی کے زیر اہتمام دو روزہ آئی کیمپ اختتا م پذیر ہو گیا۔ فلاحی ادارے قطر چیرٹی اور شفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جھنگ میں دو روز ہ آئی کیمپ میں 32ڈاکٹرز، سرجن اور پیرا یڈکس سٹاف نے 130موتیا کے مریضوں کے کامیاب آپریشن کیے اور 1350مریضوں کا چیک ا پ کر کے فری ادویات اور نظر کی عینکیں فراہم کیں۔
آئی کیمپ ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ جھنگ، قطر چیرٹی اور شفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے تعاون سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں لگایا گیا تھا۔ اہل جھنگ نے آئی کیمپ کے انعقاد پر قطر چیریٹی اور شفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +