جھنگ (بیورورپورٹ) وزیر اعلی پنجاب کے احکامات اور سی ای او میونسپل کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں ایثار القاسمی پارک جھنگ کے گرد و نواح میں موجود کچرے کے ڈھیر کو صاف کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق ایم او ایس محمد عثمان، ہیڈ کلرک ہیلتھ برانچ عدنان گلزار اور محمد امین چوہدری اسحاق سینٹری انسپکٹرز کی زیر نگرانی ایثار القاسمی پارک جھنگ کے گردو نواح میں بکھری گندگی کے ڈھیر اٹھا دئیے گئے-
ہیں۔ نگرانی کرنے والے افسران کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور سی ای او میونسپل کمیٹی جھنگ عادل شہزاد رانجھا کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں صاف ستھرا پنجاب مہم کے تحت ہم جھنگ میں صفائی و ستھرائی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔
ایثار القاسمی پارک کے گرد سالوں سے موجود کچرے کے ڈھیر کو صاف کر دیا گیا ہے، اور مزید نگرانی کی جائے گی کہ یہاں دوبارہ کچرے کے ڈھیر نہ لگیں۔ انہوں نے کہا کہ جہاں حکومتی اداروں اور انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی جا رہی ہے کہ شہروں اور دیہی علاقوں کو صاف ستھرا بنایا جائے وہیں عوام پر بھی فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ گرد و نواح کو صاف ستھرا رکھنے میں کردار ادا کریں۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +