ضلعی صدر جماعت الصالحین غلام جیلانی آڑھتی کا یوم مئ پر مزدوروں کو خراج تحسین ۔۔

ضلعی صدر جماعت الصالحین پاکستان اور سابق وائس چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی پنجاب ملک غلام جیلانی آڑھتی نے ”یوم مزدور“ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ہر سال یکم مئی کو ”عالمی یوم مزدور“ہزاروں کی تعداد میں ان مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہیں 1886ء میں شکاگو میں حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے پر موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر رسمی معیشت سے وابستہ محنت کش بری طرح غربت کے پھندے میں جکڑے ہوئے ہیں۔پاکستان میں غیر رسمی مزدوروں کی بڑی تعداد کا استحصال کیا جارہا ہے مزدور تنظیموں کے باوجود ان کے حق میں آواز نہیں اٹھائی جاتی۔انہوں نے کہا کہ یکم مئی شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کی یاد کو ہی تازہ نہیں کرتا بلکہ انسانی تاریخ میں محنت وعظمت اور جدو جہد سے بھر پور استعارے کا دن ہے۔امریکہ کے شہر شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز، اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا۔مگر ان جانثاروں کی قربانیوں نے محنت کشوں کی توانائیوں کو بھرپور کردیا۔

Leave a Comment