ٹوبہ ٹیک سنگھ
حقہ کیلئے جلائی گئی آگ سے مویشیوں کا باڑہ جل گیا،لاکھوں روپے مالیت کی بھینسیں اور دیگر جانور ہلاک،ہزاروں کا سامان بھی جل گیا،تفصیلات کے مطابق ٹوبہ شورکوٹ روڈ پر واقع چک نمبر 303ج ب کے غریب محنت کش محمد جمیل نے بتایا کہ مویشیوں کے کمرے میں حقہ بنانے کیلئے آگ جلائی تھی-
،مویشیوں کے کمرے کی چھت لکڑی کی بنی ہوئی تھی،سخت گرمی کے باعث آگ چھت کو لگ گئی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مویشیوں کو کمرے سے باہر نکالنے کا موقع ہی نہیں ملا،آگ لگنے کے باعث محمد جمیل کے لاکھوں روپے مالیت کے دو بیل اور ایک بھینس جل کر ہلاک ہوگئے-
،جبکہ کمرے میں کھڑا موٹر سائیکل اور دیگر سامان بھی جل گیا،محنت کش محمد جمیل نے بتایا کہ اسکے مویشی ہی اسکی زندگی کی جمع پونجی تھے۔
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +