وریام والا،ضلعی صدراہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حافظ ثاقب سرور ساقی ضلعی صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ضلعی جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ حافظ شاہد ندیم مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلعی سیکرٹری اطلاعات شیخ شاہد اقبال مرکزی جمعیت اہلحدیث تحصیل جھنگ کے نائب ناظم شیخ محمد عارف پرنس نے اپنے مشترکہ بیان میں #
کہا کہ لکی مروت میں پاک فوج کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے کیپٹن سمیت پاک فوج کے جوان شہید ہوگئے پاک فوج کے جوان ہماری سرحدوں ملک پاکستان کے محافظ ہیں اور پاک فوج کے جوانوں نے ملک پاکستان کی حفاظت اور دہشت گردوں کے خاتمہ کےلئے دن رات ایک پاوں پر کھڑے ہوکراپنی جانوں کے نذارنے پیش کرتے آرہے ہیں –
اور ثابت کرکے دکھاتے ہیں کہ ہم اپکی سرحدوں کے محافظ ہیں ہمیں پاک فوج کے بہادر سپوتوں پر فخر ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث کی دیگر ذیلی تنظیمیں پاک فوج کے شہیدوں کی قربانی کو سلام پیش کرتی ہیں پاک فوج کے شہیدوں کی عظیم قربانی کبھی رایئگاں نہیں جائے گی مرکزی جمعیت اہلحدیث ملکی استحکام اور وطن کے دفاع کےلئے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ان شاءاللہ ساتھ کھڑی رہے گی ان شاءاللہ العزیز وہ دن دور نہیں جب پاک فوج دہشت گردوں کا ملک پاکستان سے خاتمہ کردے گی اور ملک میں امن وامان سے ملک پاکستان خوشحال ہوگا –
دہشت گردوں کے خاتمے سے ہی ملک میں امن وسکون ہوگا ملک میں امن کی وجہ سے ملک پاکستان ان شاءاللہ مستحکم ہوگا اور اسی طرح ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا اللہ کریم شہداء کے درجات بلند فرمائے اور جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین اللہ کریم وطن عزیز کے دشمنوں کو نست ونابود فرمائے آمین-