عید کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ،معمولی تلخ کلامی پر بھتیجے نے چچا کو قتل جبکہ خاتون سمیت دو افراد کو شدید زخمی کر دیا، رپورٹ شیخ عرفان حیدر

چک نمبر 181 بھوجیہ برادری میں آج صبح ہی لڑائی ہوئی
جس میں فیصل نامی آدمی نے محمد رمضان
جوکہ قتل جبکہ احسان اللہ بھوجیہ جوکہ چچا بھتیجا ہیں اور ایک ان کی عورت جو کہ ان کی بھابھی ہے-

ان کو فیصل نامی شخص نے فائر مار کر شدید زخمی کردیا جن کو سول ہسپتال جھنگ میں منتقل کر دیا گیا بتایا جارہا ہے پرانی دشمنی کی وجہ سے آج یہ لڑائی ہوئی ہے جبکہ میڈیا زرائع کے مطابق پہلے قربانی زبح کرنے کے ایشو پر بات تلخ کلامی تک بڑھی اور فائرنگ کے زریعے چچا کو بھتیجے نے قتل، تھانہ موچیوالہ پولیس کارروائی میں مصروف ہے –

جھنگ : تھانہ موچیوالا کے علاقہ چک نمبر 181 میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو زخمی

جھنگ : ڈی پی او محمد راشد ہدایت خود موقع پر پہنچ گئے، مقتول کے ورثا کو انصاف کی یقین دہانی کروائی

جھنگ : ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی تلخ کلامی کے باعث فیصل اور ابراہیم نامی افراد نے فائر کئے

جھنگ : محمد رمضان موقع پر جاں بحق جبکہ احسان اللہ اور شمیم اختر نامی خاتون زخمی ہو گئے۔

جھنگ : ڈیڈی باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ مضروب افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے

جھنگ : ایس پی انوسٹی گیشن اور متعلقہ ڈی ایس پی کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل ،پولیس کے ریڈز جاری ہیں،

جھنگ : ملزمان کے قریبی رشتے داروں کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

جھنگ : ظلم کرنے والوں کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا، ملزمان جلد پولیس کی گرفت میں ہونگے، ڈی پی او

جھنگ : ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے، سزایابی کو یقینی بنایا جائے، ڈی پی او کی متعلقہ پولیس افسران کو ہدایت

جھنگ : عدم برداشت اور انتہا پسندی کے خلاف زیرو ٹارلینس پالیسی اپنائی جائے گی، ڈی پی او

Leave a Comment