جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) چناب کالج جھنگ کی ہونہار طالبہ فاطمۃ الزہرا سلیمی نے فیصل آباد بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1182 نمبر لیکرطالبات میں ضلع بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی- موصوفہ جھنگ کے سینئر صحافی شہزاد سلیمی کی بیٹی ہیں، رواں سال شہزاد سلیمی کے دو بیٹوں نے بھی اپنی قابلیت کے بل بوتے پر نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے جھنگ دھرتی کا نام روشن کیا ہے، رپورٹ پروفیسر حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،شیخ عرفان حیدر

چناب کالج جھنگ کی ہونہار طالبہ فاطمۃ الزہرا سلیمی نے فیصل آباد بورڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحان میں 1182 نمبر لیکرطالبات میں ضلع بھرمیں پہلی پوزیشن حاصل کرلی-

جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )شاندار ودرخشاں روایات کے حامل مثالی تعلیمی ادارے چناب کالج جھنگ کی ہونہار طالبہ فاطمۃ الزہرا سلیمی رول نمبر439190نے اعلیٰ وثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام منعقد ہونیوالے میٹرک کلاس دہم کے پہلے سالانہ امتحان2024سائنس گروپ میں کل1200 نمبروں میں سے 1182نمبر لیکرطالبات میں ضلع بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

وہ وفاقی وزارت اطلاعات ونشریات حکومت پاکستان کے ذیلی قومی سرکاری خبر رساں ادارے کے سینئر آفیشل میڈیا سپیشلسٹ شہزاد سلیمی کی صاحبزادی ہیں –

جبکہ ان کی والدہ محترمہ بھی گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین جھنگ صدر کے ایک شعبہ کی سربراہ ہیں۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ فاطمۃ الزہرا سلیمی کے دونوں بڑے بھائیوں محمد خبیب سلیمی اور محمد حمزہ سلیمی نے بھی رواں سال2024 میں چناب کالج جھنگ کے ایف ایس سی پری میڈیکل گروپ کے ہونہار طالبعلم کی حیثیت سے نئی مثال قائم کرتے ہوئے نہ صرف بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آبادکے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹوکے سالانہ امتحانی نتائج میں ضلع بھر میں پہلی و دوسری پوزیشن حاصل-

کی بلکہ چناب کالج جھنگ اورکنگ ایڈورڈمیڈیکل کالج لاہور کی تاریخ میں پہلی بارنئی مثال قائم کرتے ہوئے بیک وقت دونوں چنابین بھائی محمد خبیب سلیمی اور محمد حمزہ سلیمی ٹاپ میرٹ پرکنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج لاہور کی ایم بی بی ایس کلاس سال اول2024 میں داخلہ حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے نیز محمد خبیب سلیمی کو چناب کالج جھنگ کی جانب سے سٹوڈنٹ آف دی ایئر کے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

فاطمۃ الزہرا سلیمی نے اپنی اس شاندار کامیابی کو رب کائنات کی خصوصی عنائت وکرم نوازی، اپنی انتہائی شفیق،تجربہ کار و فرض شناس اساتذہ کی محنت اور اپنے والدین کی دعاؤں کا ثمر قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ انشااللہ رب ذوالجلال کے خاص فضل و کرم سے وہ آئندہ بھی اپنی محنتی وشفیق اساتذہ کی رہنمائی میں اپنی کامیابیوں کا تسلسل جاری رکھنے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment