جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ قادر پور ضلع جھنگ حافظ محمد عبداللہ جپہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی، علاقہ میں وحشت کی علامت احمد عرف احمدی گینگ کو گرفتار کرکے نو موٹرسائیکل سمیت لاکھوں مالیت کی اشیاء برآمد، اہالیان علاقہ کا تھانہ قادر پور پولیس کی کارکردگی پر انتہائی خوشی کا اظہار، علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے، حافظ عبداللہ جپہ کی میڈیا سے گفتگو

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ قادر پور ضلع جھنگ حافظ عبداللہ جپہ کی زیر نگرانی بدنام زمانہ احمد عرف احمدی گینگ کو گرفتار کرکے نو موٹر سائیکل، انویٹر، گندم، موبائل سمیت دیگر اشیاء برآمد کرکے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں –

اہالیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ قادر پور ضلع جھنگ حافظ عبداللہ جپہ اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو زبردست سراہا ہے اور گرفتار ملزمان جنہوں نے علاقے میں وحشت پھیلا رکھی تھی کی گرفتاری پر تھانہ قادر پور پولیس کے حق میں نعرے بازی کی اور اسی تسلسل کی امید کی کہ علاقہ کو ڈاکوؤں سے ختم کیا جائے گا –

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment