جھنگ(شیخ عرفان حیدر سے )شیخ حسنین حیدر عادل سابقہ کونسلر وارڈ نمبر 38 کی جانب سے ڈیرہ شیخ آفتاب احمد پر 77 یوم جشن آزادی کے موقع پر تقریب منعقد ہوئی-
اس موقع پر شیخ حسنین حیدر عادل، سابقہ کپتان پاکستان ٹیم زاہد حسین اور قاری محمد وسیم باروی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور مملکت پاکستان کے حصول کیلئے لازوال قربانیوں پیش کرنے ہمارے تمام ہیروز کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہوئے-
یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں،یوم آزادی ضلع بھر میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے ہمیں سب کو مل جل کر ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے مہمان خصوصی میں
چوہدری محمد رضوان، مفتی عطا المجتبی باروی پیر کاشف ندیم شاہ،علامہ غلام مرتضی باروی، قاری سجاد احمد اور علاقہ سے معزز لوگوں نے شرکت کی مدرسہ غوثیہ رضویہ ،مدرسہ پرانا عید گاہ اور مدرسہ لدھن شاہ سے مدرسے کے بچوں نے شرکت کی اور مختلف بچوں کے مقابلے کروائے گئے اور انعام بھی تقسیم کیے گئے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +