جھنگ سٹی ۔جھنگ شہری تنظیم کے تینوں زونز صدر،نیا شہر اور سٹی کے صدور اور جنرل سیکرٹریز کے نمائندہ اجلاس کا انعقاد وائس چیئرمین جھنگ ڈویژن بناو تحریک رانا رئیس احمد کی رہائشگاہ پر ہوا۔جس کی صدارت مولانا عمیر الغزالی اور نگرانی محمد شہباز نجمی نے کی ۔جس میں جھنگ بچاو مارچ مین زونز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور درج ذیل فیصلے ہوئے ۔
1نمبر ۔جھنگ شہر کے تمام زونز کی قیادت اپنی کابینہ کا دوبارہ جائزہ لے گی اور موثر شخصیات کو ساتھ شامل کرے گی 2نمبر۔ جھنگ شہر کی میونسپل کمیٹی کی حدود میں موجود پچاس وارڈز کی یونٹ سازی مکمل کی جائے گی اور انکا افتتاح بھی ہوگا اور یونٹ کابینہ سے حلف بھی لیا جائے گا ۔اس ضمن میں ہر مرکزی ذمہ دار اور زون ذمہ دار اپنے اپںے وارڈ کا یونٹ سب سے پہلے مکمل کرے گا ۔
3نمبر۔ہر زون صدر اور جنرل سیکرٹری کا افس یا رہائشگاہ کا مہمان خانہ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کا سب افس ہوگا جس میں عوام کے مسائل سنے جائین گے اور حل کئیے جائیں گے ۔
4نمبر ۔ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کسی بھی تنظیم کے ساتھ فی الوقت کوئی اتحاد نہیں کرے گی اور جو شہر کہ تنظیم جھنگ کی جدو جہد میں شامل ہونا چاہئیے گی اور فلاحی سٹیٹس رکھتی ہوگی اسکو با ضابطہ شامل ہونا ہوگا ۔ آخر میں میاں محمد حسن اور شیخ انیس احمد پوری کو مرکزی عاملہ میں شامل ہونے پر بطور ممبر کا حلف لیا گیا ۔
5نمبر ۔ کارگزاری میں سامنے ایا ہے کہ کچھ کارکنان کو جھنگ بچاو مارچ میں شامل ہونے سے تحریک انصاف کا رکن سمجھ کر روکا گیا ہے اور افرادی قوت نکالنے نہیں دی گئی اس پر قیادت نے انکو جھنگ ڈویژن بناو تحریک کا کنونشن رکھنے کا حکم دیا تاکہ دوبارہ جھنگ ڈویژن بناو تحریک کے کارکنان کے ساتھ ایسا رویہ نا ہوسکے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +