شورکوٹ ( ) اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر حافظ قسیم شخیوپوری نے مرکزی جامع مسجد رحمانیہ اہلحدیث شورکوٹ میں اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے اہم اجلاس ہوا جس میں احباب نے کثیر تعدا میں شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا دو نومبر کو اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے زیر اہتمام لیاقت باغ راولپنڈی میں اہلحدیث کانفرنس منعقد ہوگی جس مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان اور اہلحدیث یوتھ فورس پاکستان کے قائدین خطاب فرمائیں گے-
اسی سلسلہ میں شورکوٹ میں رابطہ مہم کے سلسلہ میں اپ کے پاس حاضری دی ہیں اور اہلحدیث یوتھ فورس ضلع جھنگ کے صدر حافظ ثاقب سرور ساقی نے کہا کہ ضلع جھنگ سے بھر پور قافلہ 2 نومبر کو اہلحدیث کانفرنس میں شرکت کریں گے-
اہلحدیث یوتھ فورس پنجاب کے صدر حافظ قسیم نے کہا کہ اہلحدیث یوتھ فورس مرکزی جمعیت اہلحدیث کا ہراول دستہ ہے مرکزی جمعیت اہلحدیث اسلاف کی جماعت ہیں اسکو منظم و فعال کرنے میں مرکزی قائدین نے بھر پور کردار ادا کیا ہیں-
اور تحفظ ختم نبوت اصحابہ رسول و اہلبیت کی عظمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ مخلوط تعلیم جہاں پر دی جاتی ہیں اس کو بند کیا جائے طلباء پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہیں اور لاہور میں ہونے والے واقعہ ک تحیقات کی جائے –
مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر علامہ ساجد میر نے ہمیشہ اہلحدیث کارکنوں کو اہمیت دی ہیں اس ملک میں قران وسنت کی بالادستی ملکی استحکام اور ملک میں امن وامان کےلئے اہلحدیث یوتھ فورس نے ہمیشہ آواز کو بلند کیا ہے دو نومبر کو تمام قافلے تمام راستے راولپنڈی لیاقت باغ کو جائے گے اور یہ کانفرنس ملک میں نفاذ اسلام کےلئے سنگ میل ثابت ہوگی-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +