تھانہ احمد پورسیال کے علاقہ حضرت پیر عبد الرحمن میں نجی سکول کے پرنسپل کا چھٹی جماعت کے بچے پر تشدد والد نے کاروائی کے لیے تھانہ احمد پورسیال میں درخواست دائر کردی۔رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز

احمد پور سیال:پیرعبدالرحمن نجی سکول کے پرنسپل نے طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیر عبد الرحمن کے رہائشی محمد عقیل قریشی نے تھانہ احمدپورسیال میں دی گئی درخواست میں الزام عائد کیا ہے کہ پیر عبد الرحمن کے نجی سکول کے پرنسپل محمد ہاشم نے چھٹی جماعت میں زیر تعلیم میرے بھانجے محمد مبین کو ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنا کر بے ہوش کر دیا اور گھسیٹ کر سٹور میں بند کر دیا چھٹی ہونے پر بچوں کے ذریعے اطلاع ملنے پر مضروبی حالت میں بھانجے کو سکول سٹور سے بازیاب کرایا تھانہ احمدپورسیال سے نقشہ مضروبی حاصل کر کے بچے کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورسیال پہنچایا گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متاثرہ فریق محمد عقیل نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ معصوم بچوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات کرتے ہوئے ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اس سلسلہ میں مئوقف جاننے کے لیے نجی سکول پرنسپل سے رابطہ کیا گیا تو کوئی جواب موصول نہ ہوا
رپورٹ ضیغم عباس عاجز بیورو چیف پاکستان جھنگ آن لائن نیوز

Leave a Comment