ضلع جھنگ میں ملزمان اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ۔ملزمان کی فائرنگ سے ہی ایک زخمی حالت میں گرفتار باقی فرار۔گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو خوشاب ، خانیوال اور جھنگ میں 18 سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ، مجرم اشتہاری اور ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا


تھانہ احمدپورسیال کے علاقہ حفاظتی بند میرالی” کے قریب تین موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو ناکے پہ روکا گیا گرفتاری کے خوف سے گبھرا کر مشکوک ملزمان کی پولیس پر اندھا دھند فائرنگ
حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ناکے پر مامور پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ، ملزمان ویرانے میں چھپ گئے ساتھی ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ کے زد میں آ کر ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، جبکہ بقیہ ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے گرفتار ملزم کی شناخت محمد سلیم کے نام سے ہوئی ہے جو خوشاب ، خانیوال اور جھنگ میں 18 سنگین وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ، مجرم اشتہاری اور ڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا مضروب ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ڈکیتی کے واردات کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل اور ایک پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن ریٹائرڈ بلال افتخار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا اور تھانہ احمد پور سیال کی پولیس ایس ایچ او علی اکبر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر رمضان نوید سمیت دیگر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی

Leave a Comment