ٹیم سرعام تحصیل شورکوٹ کا ممبر شاہد اقبال
نے اج اسموگ کے مضر اثرات اور حفاظتی اقدامات اور عوام کو آگاہ کرنے کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سردیوں کے آغاز کے ساتھ ہی جھنگ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، جو انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کر سکتا ہے۔
عوام کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے کہ اسموگ کی شدت کے دوران غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔ خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو محتاط رہنا چاہیے۔
اسموگ سے بچنے کے لیے فیس ماسک کا استعمال کریں اور آنکھوں کو دھوپ کے چشمے سے محفوظ رکھیں۔
اسموگ میں موجود زہریلے ذرات پھیپھڑوں، دل اور دیگر اعضاء پر براہ راست منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
سانس کی بیماریاں، کھانسی، آنکھوں میں جلن اور جلد پر خارش عام علامات ہیں جن کا سامنا اسموگ کے دوران کیا جا سکتا ہے۔
سفر کے دوران احتیاطی تدابیر
گاڑی چلاتے وقت ہیڈ لائٹس کا استعمال کریں اور رفتار کو کم رکھیں تاکہ حدِ نگاہ میں کمی کے باعث حادثات سے بچا جا سکے۔ اسموگ میں اضافہ ہونے کی صورت میں سفر کے دوران ہنگامی حالات میں فوری مدد کے لیے پنجاب ایمرجنسی سروس کی ہیلپ لائن نمبر 1122 پر رابطہ کریں۔
عوامی آگاہی کے اقدامات
ریسکیو 1122 کی جانب سے مختلف تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر اسموگ سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔ اس مہم کا مقصد لوگوں کو اسموگ کے خطرات سے آگاہ کرنا اور حفاظتی اقدامات کو فروغ دینا ہے۔
بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +