جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) علی احمد ہسپتال، جھنگ میں طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک نمایاں مقام رکھتا ہے، ڈاکٹر سہیل فاروق اور ان کی ٹیم کی صحت کے میدان میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، معروف فزیشن ڈاکٹر عبدالرؤوف انور کی ہسپتال آمد پر خیالات کا اظہار، رپورٹ انور علی جاوید ،ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز

جھنگ کے مایہ ناز ڈاکٹر اور معروف فزیشن
محترم جناب ڈاکٹر عبدالرووف انور صاحب کی
علی احمد خاں اسپتال میں آمد۔
اور اسپتال کے (سی ای او) ڈاکٹر سہیل فاروق ملک سے خصوصی ملاقات کی –

محترم جناب ڈاکٹر عبدالرووف انور نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے علی احمد خاں اسپتال کو جھنگ میں طبی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم اضافے سے تعبیر کیا – ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سہیل فاروق ملک اور ان کی ٹیم کی صحت کے میدان میں کاوشیں لائق تحسین ہیں اور عوام کے لئے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی –

ڈاکٹر سہیل فاروق ملک صاحب نے
محترم جناب ڈاکٹر عبدالرووف انور کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ محترم جناب ڈاکٹر عبدالرووف انور میڈیکل فیلڈ میں ایک اتھارٹی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ان کی جانب سے علی احمد خاں اسپتال کے لئے نیک خواہشات کا اظہار ان کے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے

بیوروچیف انور علی جاوید جھنگ آن لائن نیوز-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment