*جھنگ / پولیس مقابلہ*
جھنگ : موچیوالا کے علاقہ ” وجھلانہ موڑ” کے قریب دو موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو ناکے پہ روکا گیا
جھنگ : گرفتاری کے خوف سے گبھرا کر مشکوک ملزمان پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے کماد کی فصل میں چھپ گئے۔
جھنگ :ساتھی ملزم کی اندھا دھند فائرنگ کے زد میں آ کر ایک ملزم زخمی ہو گیا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
جھنگ : گرفتار ملزم کی شناخت محمد احمد ولد جہانگیر قوم سنپال سکنہ مدوکی کے نام سے ہوئی ہے جو رابری کی واردات میں مطلوب تھا۔
جھنگ : معلومات کے مطابق ملزم محمد احمد ساتھی ملزم محسن ولد اقبال قوم وجھلانہ سکنہ چک نمبر 260 کی اندھا دھند فائرنگ سے زخمی ہوا
جھنگ : مضروب ملزم کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ بقیہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی بھاری نفری کا سرچ آپریشن جاری ہے
جھنگ : رابری کی واردات کے دوران چھینی گئی موٹر سائیکل اور ایک پسٹل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
جھنگ : شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی