جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر ماہِ رمضان میں ملاوٹ وجعلساز مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری، فوڈ سیفٹی ٹیمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں جعلی و ملاوٹی دودھ،کھویا اور پنیر (Paneer) بنانے والے یونٹس پر چھاپے، ملاوٹ و جعلسازی پر چھ یونٹس سیل، پروڈکشن بند اور متعدد مقدمات درج، رپورٹ علی رضا

پنجاب فوڈاتھارٹی جھنگ

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایات پر ماہِ رمضان میں ملاوٹ وجعلساز مافیا کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری

فوڈ سیفٹی ٹیمز کے ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) عدنان حیدر کی سربراہی میں جعلی و ملاوٹی دودھ،کھویا اور پنیر (Paneer) بنانے والے یونٹس پر چھاپے

ملاوٹ و جعلسازی پر 06 یونٹس سیل، پروڈکشن بند اور 06 (FIR’s) مقدمات درج

جعلی دودھ و کھویا کی تیاری میں استعمال ہونے والا 8 من پاوڈر ، ڈیڑھ من ویجیٹیبل فیٹ (Vegetable Fat)اور دیگر ممنوعہ اجزاء ضبط

فوڈ سیفٹی ٹیمز کی ناکہ بندی کرکے مختلف دودھ بردار گاڑیوں اور مِلک یونٹس کی بھی چیکنگ

مجموعی طور پر 809لیٹر جعلی دودھ و دودھ نما محلول موقع پر ہی تلف

پاوڈر ،گھی اور دیگر ممنوعہ اجزاء سے جعلی دودھ و کھویا تیار کیا جارہاتھا۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید

جعلی دودھ بنانا اور دودھ جیسی بنیادی غذاء میں ملاوٹ سنگین جرم ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید

ماہِ رمضان میں ملاوٹ مافیا کے گِرد گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید

عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment