*انچارج پٹرولنگ پولیس چوکی پل اصحابہ کی دبنگ کاروائی*
گزشتہ کئی روز سے شکایات آرہی تھی کہ ٹول پلازہ ٹوبہ روڈ باغ پر عملہ رات کو اوور چارجنگ کرتا ہے۔
گزشتہ رات بھی ٹول پلازہ کے عملہ نے اوور چارجنگ کی اور 170 والی پرچی 250 کی دی۔
ڈرائیورز نے احتجاجاً روڈ بلاک کر دیا اور پیٹرولنگ پولیس ہیلپ لائن نمبر 1124 پر کال کر دی۔
ہائی وے سب انسپکٹر منور صاحب، میڈیا اور انچارج پیٹرولنگ پولیس میاں عبد الرزاق جنجوعہ سب انسپکٹر اپنی نفری کے ساتھ موقع پر پہنچ گے۔
چوکی انچارج نے سب شواہد اکٹھے کیئے اور موقع پر موجود افراد کے بیان لیے۔
موقع پر ہی موجود ڈرائیورز نے ثبوت کے طور پر 250 روپے کی پرچی دی جو کہ کسی شیڈیول میں بھی نہیں تھی۔
عملہ نے شیڈیول کے سامنے پودے لگائے ہوئے تھے کہ وہ نظر نہ آئے۔
چوکی انچارج میاں عبد الرزاق جنجوعہ نے بلاک روڈ کھلوایا اور ٹریفک کی روانی بحال کی۔
اوور چارجنگ میں ملوث ٹول پلازہ کے عملہ کے تین افراد کو گرفتار کرکے مزید کاروائی کے لیے پٹرولنگ چوکی منتقل کیا۔
عوام الناس اور ڈرائیور حضرات کی طرف سے انچارج چوکی پٹرولنگ پولیس میاں عبد الرزاق جنجوعہ کے حق میں نعرے، خراج تحسین اور شکریہ ادا کیا۔
رپورٹ۔
آصف سیماب جنجوعہ
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ ان لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +