جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے زیر اہتمام جھنگ شہر کے تمام زونز کے صدور و جنرل سیکرٹیرز کا اجلاس ،جھنگ کے حقوق کی جدوجہد کو تیز کرنے کا اعادہ، چودہ اگست کو پاک فوج زندہ باد و جھنگ بچاؤ مارچ کرنے کا اعلان ،رپورٹ انیس احمد پوری نمائندہ خصوصی جھنگ آن لائن نیوز

*چودہ اگست کو پاک فوج زندہ باد وجھنگ بچاؤ مارچ ہوگا جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک*
جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے زیر اہتمام جھنگ شہر کے تمام زونز کے صدور و جنرل سیکرٹیرز کا اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ جھنگ کے حقوق کی جدوجہد کو تیز کیا جائے گا۔

جھنگ میں ریلوے بحالی ،یونیورسٹی کے فنکشنل ہونے اور لاہور وویمن کیمپس کی بحالی کے لیے جدوجہد جاری رہے گی ضلع جھنگ کے روڈز کو کارپٹ کروانے کے لیے بھی کوششیں جاری رہیں گی۔

لیہ میں میڈیکل کالج کے قیام پر ہمیں کوئی پریشانی نا ہے ہم چاہتے ہیں کہ جھنگ کو بھی اس کا حق دیا جائے اور اس بنیاد پر ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں جھنگ کے کارڈیالوجی ہسپتال کو جس کو اب میڈیکل ایمرجنسی اور گائنی وارڈ میں بدلا گیا ہے واپس اس کا اسٹیٹس بحال کر کے کارڈیالوجی ہسپتال قائم کیا جائے اور جھنگ کے ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال بنایا جائے۔

اس کے علاوہ مولانا عمیر الغزالی کا کہنا تھا کہ چودہ اگست کو پاک فوج زندہ باد و جھنگ بچاؤ مارچ ہوگا جس میں ہزاروں جھنگ کے شہری اپنے حقوق کے لئیے اور افواج سے یکجہتی کے لئیے سڑکوں پر نکلیں گے اور حکومت وقت کو پیغام دیں گے کہ ہمارے حقوق ہمیں مہیا کئیے جائیں-

بصورت دیگر ہم لاہور پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔اس کے علاوہ جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے خواتین ونگ کو فنکشنل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان شاءاللہ جھنگ کی خواتین بھی اس بار جھنگ بچاؤ مارچ کا حصہ ہوں گی اور ہر طبقہ فکر کے لوگ اپنے حق کے لیے باہر نکلیں گے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

Leave a Comment