*پنجاب ایمرجنسی سروس*
*ریسکیو1122 جھنگ*
*بتاریخ 04نومبر 2025*
*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے، علی حسین*
جھنگ (ریسکیو ذرائع ) ڈسٹرکٹ ایمر جنسی افیسر ریسکیو 1122 علی حسین نے گزشتہ ماہ اکتوبر کی کارگردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 کے جوانوں نے ہر ایمر جنسی میں عوام الناس کی خدمت کی ہے جذبہ خدمت سے سرشار ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حسب روایت بہت سی قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا ہے-
اور شہریوں پر فرض ہے کہ وہ رانگ کالز سےپر ہیز کریں تا کہ شہریوں کو بر وقت طبی سہولیات پہنچائی جاسکیں اور یہ بھی بتایا
کہ ریسکیو 1122 کو گزشتہ ماہ میں 304827 کالز موصول ہوئیں-
جن میں ایمر جنسی 73336 رونگ 136 معلوماتی 54660,فیک 01جبکہ 176694 دیگر کالیں تھیں۔ ریسکیو 1122 نے جن 73336ایمر جنسی کالرز پر ریسپونڈ کیا ان میں 9301 روڈ ایکسیڈنٹ ، 57789میڈیکل ایمر جنسی 76405 افراد کو موقع پرابتدائی طبی امداد مہیا کی۔ 386 آگ لگنے کے واقعات 1145کرائم کالز، 08 ڈوبنے کا واقعہ ،16بلڈنگ منہدم ہونے کی ایمرجنسیزاور 4690متفرق واقعات شامل تھے۔
، ریسکیو 1122 کو روزانہ ایمر جنسی کالر کی ایوریج 242.83کے قریب رہی اور ریسپونڈ ٹائم کی ایوریج 9.00 منٹس رہی 103648 لوگوں کو ریسکیو اور ہسپتال شفٹ کیا گیا اور 1066لوگ مختلف واقعات میں اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے حادثات کی وجہ لاپرواہی اور ٹریفک قانون کی پاسداری نہ کرنا ہے موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ اور سائیڈ مرر کا استعمال کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے
*رپورٹ*
*محمد زبیر*
*ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 جھنگ*
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +