عنوان ۔این سی ایچ ڈی تحریر ۔مسرت ریاض جعفری

عنوان ۔این سی ایچ ڈی
تحریر ۔مسرت ریاض جعفری
جہان تازہ کی افكار تازہ سے ھے نمود
کہ سنگ و خشت سے هوتے نہیں جہاں پیدا
(علامہ محمد اقبال )
مسرت کی طرف سے مسرت بھرا سلام سبکو ۔میں امید کرتا ہوں سوشل میڈیا کی تمام میری بہنیں اور بھائی خیر و عافیت سے ھوں گے میں اکثر و بیشتر پرنٹ میڈیا کے مختلف پلیٹ فارم پر مختلف عنوانات کے حوالہ سے اپنی قلم کے جوہر تو دکھاتا رہتا ھوں جو کہ خاص رحمت خداوندی ھے کہ میں کوئی بھی عنوان ہو اس پر اپنی ریسرچ تھیسز کے طور پر مکمل کر کے عوام الناس کو ایک مثبت سوچ کی طرف رغبت اور منفی سوچ کے تدارک کا درس دینے کی کوشش کرتا رہتا ھوں-

خیر میں نے سوچا کیوں نہ آج ویلفیئر پروگرامز کے حوالہ سے کسی ادارے پر اپنا آج کا آرٹیکل مكمل کروں اور وہ ادارہ نہ ضلعی لیول کا هو نہ صوبائی لیول کا هو بلکہ وفاقی مطلب ملکی لیول کا هو اور جس ادارے کے ہر کمپوننٹ سے خدمت خلق کا پہلو عملی نظر آرہا هو تو میرے ذہن میں بغیر کسی حیل و حجت کے این سی ایچ ڈی جو چار حروفوں کا ایک مجموعہ لفظ بنتا ہے –

اور وفاقی ادارہ ھے کو لیا اب آپ کو یہ بتانے جا رہا ھوں کہ یہ لفظ این سی ایچ ڈی جو ایک ملکی ادارے کا نام ھے اسکا مخفف کیا ہے اور اس ادارہ کے کون کون سے عوامی پروگرامز جو تاحال بھی چل رہے ہیں اور یہ کب وجود میں آیا ۔۔۔۔۔

این سی ایچ ڈی جو انگلش زبان کا لفظ ھے اس کا مخففف این فار نیشنل سی فار کمیشن ایچ فار ہیومن اینڈ ڈی فار ڈویلپمنٹ (نیشنل کمیشن فار اینڈ ہیومن ڈویلپمنٹ بنتا ہے ) جو حکومت پاکستان کی طرف سے 2002 میں پہلے پانچ اضلاع میں بنایا گیا اور بعد میں 2006 میں پاکستان کے 145 کے لگ بھگ اضلاع میں سے 143 میں بیایا گیا-

جس میں ضلع جھنگ کو شامل بھی کیا گیا جس کے ڈپٹی ڈائریکٹر ملک احسان اللّه کمبوہ جن کو جھنگ کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع کی بھی بطور ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی کے ذمہ داری دے رکھی ہے جن نے مختلف مضامین میں ماسٹر ڈگری کر رکھی ہے موٹیویشنل سپیکر ،ماہر تعلیم هونے کے علاوہ جرنلزم کے سبجیکٹ میں بھی ماسٹر ڈگری ہولڈر ہیں-

ان کی محنت اور ان کے کام کے دل لگی کی وجہ سے پاکستان بھر کے اضلاع میں سے پہلے پانچ جو پاکستان کے این سی ایچ ڈی کے ٹاپ ٹرینڈ اضلاع کارکردگی کی بنیاد پر ھیں ان میں جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ بھی شامل حال ہیں ۔

خیر آپ کو بتاتا چلوں اس وفاقی ادارہ کے چھ اہم میگا پروگرامز کون کونسے ھیں اور ساتويں نمبر پر اس ادارہ کی نایاب اچیومنٹس ۔۔
1۔یونیورسل پرائمری ایجوکیشن
اس پروگرامز میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کو فسیلیٹیٹ کیا جاتا ہے مثال کے طور پر داخلہ مہم ،ڈراپ آؤٹ صفر فیصد اور کوالٹی ایجوکیشن وغیرہ

2۔لٹریسی (تعلیم بالغاں )
اس پروگرام میں محکمہ جیل خانہ جات میں میل اینڈ فیمیل قیدیوں کے لیے لٹریسی سنٹر کھولنا وزیر اعظم پاکستان کے روشن پاکستان لٹریسی مہم میں ایچ ون اور ٹیچ ون کے تحت مختلف کالجوں ،یونیورسٹیوں ،این جی اوز اور سوشل ورکروں سے ایم او یو سائن کرنا کہ ہر پڑھا لکھا بندہ ایک ان پڑھ کو لازمی پڑھائے ۔۔۔

3۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تعلیمی وظائف

این سی ایچ ڈی کے فیلڈ افسران پورے ضلع کی تمام تحصیوں کی تمام یونین کونسل میں تمام اسکولوں میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید هونے والی خواتین کے بچے اور بچیاں جماعت نرسری سے لیکر بارھویں جماعت تک کا اندراج کرتے ھیں
4۔مدارس کی رجسٹریشن
ضلع بھر کے تمام مسالک کے مدرسہ جات کی رجسٹریشن کی فائل مکمل کر کے منسٹری آف فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کے ادارہ ڈائریکٹو ریٹ جنرل آف ڈی جی آر ای کو بھیجتے ھیں اور وہاں سے مدارس کے رجسٹریشن کے سرٹیفیکیٹ جاری کروائے جاتے ھیں

5۔وی سی ڈی
این سی ایچ ڈی کا یہ پروگرام ولينٹیریزم پروموشن فار کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے ھے جس میں این سی ایچ ڈی کے افسران ،مختلف این جی اوز ،مخیر حضرات ،انجمن تاجران اور ڈسٹرکٹ لائن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ ملکر فری میڈیکل کیمپ ،فلڈ ریلیف کیمپ اور غریب و یتیم بچوں کی مالی معاونت اور غربت کے خاتمہ کے لیے صوبائی اور وفاقی حکومت کی ہدایات کے مطابق سماجی سرگرمی کرتے ھیں ۔

6۔ایس ڈی جیز کے حصول ۔۔۔
ایس ڈی جیز جسکا ساده الفاظ میں مخفف سسٹینڈ ایبل ڈویلپمنٹ گولز کے ھیں کے حصول اور ہیومن ڈویلپمنٹ کے انڈیکس کے حصولوں کے لیے پورے ملک میں مختلف اداروں اور آرگنائزیشن کے تعاون سے ایجوکیشن فار آل ،ہیلتھ فار آل ،غربت کا خاتمہ اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے این سی ایچ ڈی پورے پاکستان میں کام کر رہا ہے ۔

7۔اچیومنٹس
یہ ادارہ پورے پاکستان میں کام کر رہا ہے بین الاقوامی ادارہ یونیسکو نے 2006 میں اسکو عالمی ایوارڈ سے نوازا اور جنوبی ایشیاء میں تعلیم بالغاں (لٹریسی ) پر کام کرنے والا سب سے بڑا اسکو ادارہ قرار دیا ۔اب ملک احسان اللّه کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی ضلع جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ کی انمول خدمات پر ان کی اچیومنٹس بھی سامنے رکھ رہا ھوں۔

2006 سے لیکر اب تک ساٹھ ہزار کے لگ بھگ پڑھا لکھا چکے اور سینکڑوں عورتوں کو کڑھائی لکھائی ،کچن گارڈننگ اور بیوٹیشن کا ہنر سکھا چکے اس کے علاوہ دیگرازاں لائیوسٹاک میں پولٹری فارم کا ہنر سکھایا ھے تاکہ وہ باعزت روزگار کما سکیں ۔پورے ضلع میں سیلاب زدہ علاقہ جات میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اور ایجوکیشن اتھارٹی کے ساتھ ملکر میڈیکل کیمپ ،بچوں کو فری یونیفارم دلوائی اور شجر کاری مہم میں ہزاروں کی تعداد میں پودے لگوائے-

این سی ایچ ڈی جھنگ کو یہ اعزاز بھی حاصل ھے کہ 25۔ 2024 میں سو فیصد داخلہ کروا کے پورے پاکستان میں ٹاپ کیا ۔این سی ایچ ڈی کے ولینٹیرز پورے ضلع کی تمام یونین کونسل میں موجود ھیں جن کا سالانہ بنیاد پر 5 دسمبر کو ولينٹیرز ڈے بھی منایا جاتا ہے جس میں ولينٹیرز کو سرٹیفیکیٹ اور شیلڈ سے نوازا جاتا ہے ۔

2009 میں سید یوسف رضا گیلانی سابق وفاقی وزیر اعظم پاکستان سے ملک احسان اللّه کمبوہ کو اچھے کام پر شیلڈ سے نوازا گیا ،2016 میں امریکن کونسلیٹ برائنڈ دی ہرٹ اچھی سوشل مبلائزیشن پر انعام دیا گیا اور 2018 یونیسیف نے واش پروجیکٹ پر بیسٹ کام کرنے پر ایوارڈ سے نوازا ۔

میرے اس آرٹیکل میں دو تصاویر زیب تن ھونے جا رہی ھیں ایک کالم نویس مسرت ریاض جعفری اور دوسری ملک احسان اللّه کمبوہ ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی جھنگ و ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ماہر تعلیم ۔۔۔۔
حسن کردار سے نور مجسم هو جا
کہ ابلیس بھی تجھے دیکھے تو مسلماں ہو جاۓ
(علامہ محمد اقبال )
ختم شد

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +