شورکوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ میں قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ کی زیر صدارت حافظ تنویر احمد کی زیرنگرانی جامعہ کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے جات بعنوان دینی تعلیم کے فوائد کے عنوان پر منعقد ہوئے، جن میں جامعہ کے اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے بطور مہمان گرامی شرکت کی، نامور صحافی کالم نگار حکیم طاہر محمود جنجوعہ کے لخت جگر حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ نے مدرسہ میں اول پوزیشن حاصل کی، رپورٹ غلام اللہ فاروقی،ثمر عباس بیوروچیف جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک

شور کوٹ ،جامعہ تعلیم القرآن والحدیث کوٹلہ محمد ظریف خاں شور کوٹ میں قاری محمد حمزہ مکی پرنسپل جامعہ کی زیر صدارت حافظ تنویر احمد کی زیرنگرانی جامعہ کے طلبہ کے درمیان تقریری مقابلے جات بعنوان دینی تعلیم کے فوائد کے عنوان پر منعقد ہوئے جن میں جامعہ کے اساتذہ کرام کی کثیر تعداد نے بطور مہمان گرامی شرکت کی-

جن میں مفتی عبدالحمید قاری خان بیگ حافظ شاہد ندیم قاری عامر کلیم قاری عاقب دانش قاری عمران شاکر قاری اصغر علی قاری انعام اللہ قاری عبداللہ مکی نے شرکت کی حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ نے مدرسہ میں اول پوزیشن حاصل کی-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر جمعیت اساتذہ ضلع جھنگ نے کہا کہ مجھے اج فخر اور خوشی محسوس ہورہی ہے کہ اج میرے بیٹے نے جامعہ میں ہونے والے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی ہے میں سمجھتا ہوں کہ جامعہ کے اساتذہ کرام کی محنت قابلیت اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے –

یادرہے کہ حافظ عدنان نور طاہر جنجوعہ دوسر کلاس کے طالب علم ہیں گزشتہ سال کلاس اول میں دوسری پوزیشن اور اس دفعہ اول پوزیشن حاصل کی ہے اللہ کریم اس جامعہ کے اساتذہ اور طلبہ کو دن دگنی رات چوگنی ترقی دے اور اس گلشن کو شاد واباد رکھے امین-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ