جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کا اجلاس جم خانہ کلب جھنگ میں منعقد ہوا،صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب فاروق ہاشمی جبکہ چیئرمین مہر نوید سدھانہ سیال سمیت ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تمام معزز ممبران نے شرکت کی، اجلاس میں صحافی برادری کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آئندہ پروگرامز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ،رپورٹ شیخ عرفان حیدر ،شیخ محمد عرفان گولڑوی

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کا اہم اجلاس آج بمقام جم خانہ منعقد ہوا، جس کا باوقار آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب فاروق ہاشمی نے کی جبکہ اجلاس میں چیئرمین مہر نوید سدھانہ سیال سمیت ڈسٹرکٹ پریس کلب کے تمام معزز ممبران نے بھرپور شرکت کی۔

اجلاس میں صحافی برادری کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آئندہ پروگرامز پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

صدر فاروق ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں کے حقوق کے تحفظ، اتحاد اور آزادیٔ صحافت کے فروغ پر زور دیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ تمام ممبران کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں رہے گا۔

چیئرمین مہر نوید سدھانہ سیال نے اجلاس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافی برادری کو ایک منظم اور متحد پلیٹ فارم فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ معلومات کی ترسیل اور عوامی مسائل کے حل میں صحافت کا کردار مزید مؤثر ہو۔

اس موقع پر پریس سیکرٹری ملک عمیر منظور ساقی کھوکھر نے اجلاس کی کارروائی کی تفصیلات سے شرکاء کو آگاہ کیا اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ صحافیوں کے پیشہ ورانہ اور فلاحی امور کے لیے مستقل منصوبہ بندی کرے گا۔

ایگزیکٹو کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں خالد سبطین کو سیکرٹری ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ منتخب کیا گیا۔ انہیں اس عہدے پر تعینات ہونے پر مبارکباد دی گئی اور دعا کی گئی کہ وہ استقامت اور لگن کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔
اجلاس خوشگوار، پُرامن اور تعمیری ماحول میں اختتام پذیر ہوا جبکہ آئندہ پروگرامز اور منصوبہ بندی کے حوالے سے بھی مفصل مشاورت کی گئی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +