*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 جھنگ*
*تاریخ: 03 جنوری 2026*
*ریسکیو 1122 کی ایمانداری کی روشن مثال — حادثے میں ملنے والا لاکھوں کا سونا ورثاء کے حوالے*
جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) — تین روز قبل فیصل آباد روڈ جھنگ پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایک شہری کے سامان سے *لاکھوں روپے مالیت کا سونا* ریسکیو 1122 جھنگ کی ٹیم کو ملا، جسے مکمل ایمانداری اور ذمہ داری کے ساتھ *ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود* نے لواحقین کے سپرد کر دیا۔
ضلعی ایمرجنسی آفیسر سلطان محمود نے سونے کی واپسی کے موقع پر جاں بحق شہری کے اہلِ خانہ سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ ریسکیو 1122 نہ صرف ایمرجنسی سروس ہے بلکہ ایمانداری، فرض شناسی اور انسانی ہمدردی اس ادارے کا بنیادی شعار ہے۔
متوفی کے ورثاء نے ریسکیو ٹیم کی *دیانتداری*، *شفافیت* اور *خدمت خلق* کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ایماندار ادارے پر ہمیں فخر ہے۔
ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 ہر صورت میں عوام کی خدمت اور ان کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، اور یہ واقعہ ہمارے افسران و جوانوں کے جذبہ ایمانداری کا عملی ثبوت ہے۔
*رپورٹ:*
*محمد زبیر*
*ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر*
*ریسکیو 1122 جھنگ*
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +وٹس آپ