جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے آئمہ مساجد صاحبان باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا، جس کے تحت ضلع جھنگ کے دو ہزار کے قریب رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا، تقریب میں ڈپٹی کمشنر جھنگ ،رکن صوبائی اسمبلی کرنل ریٹائرڈ غضنفر عباس قریشی اور صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ سیال سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں، رپورٹ حکیم طاہر محمود جنجوعہ ،غلام اللہ فاروقی

جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے آئمہ مساجد صاحبان باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے رکن صوبائی اسمبلی کرنل (ر) غضنفر عباس قریشی اور صاحبزادہ مولانا محمد آصف معاویہ کے ہمراہ آئمہ کرام کو پے آرڈرز پیش کئے۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کا کہنا تھا کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی ویژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد آئمہ مساجد کی خدمات کے اعتراف کے ساتھ ساتھ ان کی مالی معاونت کو یقینی بنانا ہے۔

آئمہ کرام نے اعزازیہ کارڈ کے اجرا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اظہارِ تشکر کرتے ہوئے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ضلع جھنگ میں 1970 رجسٹرڈ آئمہ کرام کو یہ اعزازیہ دیا جا رہا ہے، جبکہ شفافیت اور سہولت کو یقینی بنانے کے لیے اعزازیہ کی ادائیگی براہ راست ڈیجیٹل نظام کے تحت کی جائے گی۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +