وریام والا ایس ایچ او تھانہ وریام والا عدیل اختر لغاری نے انجمن تاجران وریام والا سے میٹنگ کی جس میں حاجی عمردراز سپرا صدر ٹوبہ روڈ وریام والا حاجی حکیم طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران قائم روڈ وریام والا حاجی منیر احمد جٹ عاربی جنرل سیکرٹری قائم روڈ وریام والا چوہدری حیدر علی اور فاروق احمد اے ایس ائی علی نواز خان محرر محمد ندیم سرگانہ سیکورٹی بھی موجود تھے تاجر برادری سے گفتگو کرتے ہوئے عدیل اختر لغاری نے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کا چولی دامن کا ساتھ ہے ہم نے مل کر ساتھ چلنا ہوتا ہے اج کل ملکی صورتحال بہت کشیدہ ہے جس پر ہم نے ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہے –
بازار محلے میں اگر کوئی مشکوک افراد نظر ائے یا کسی ایسے شخص نے کرایہ پر مکان لیا ہو تو اس پر کڑی نظر رکھیں پولیس اپکے جان ومال کی محافظ ہے شک پڑنے پر ہمیں فوری اگاہ کریں تاکہ ایسے ناسور ملک دشمن سماج دشمن ہوتے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے اگر ہماری دوکانوں محلے داری میں افغانی رہائش پذیر ہے یا کسی دوکان پر کام کر رہا ہے-
تو ہمیں اگاہ کریں دوکانوں چوکوں پر کیمرے نصب کئیے جائیں تاکہ ہم سب کی سیفٹی رہے جس پر حکیم طاہر محمود جنجوعہ حاجی عمردراز سپرا نے انہیں مکمل یقین دہانی کرائی کہ تاجر برادری اپکے شانہ بشانہ ساتھ کھڑے ہو کر سماج دشمن کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گے جو کہ ہماری اولیں ترجیح ہے اخر پر مہر محمد ندیم سرگانہ سیکورٹی آفیسر نے سب کا شکریہ ادا کیا-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +