وریام والاجھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل جھنگ ڈاکٹر ریحان طاہر نے اپنے عہدے کا قلمدان سنبھال کر کام شروع کر دیا جس پر طاہر محمود جنجوعہ صدر انجمن تاجران وریام والا چوہدری شاہد پرویز جٹ حاجی منیر احمد جٹ عاربی جنرل سیکرٹری انجمن تاجران وریام والا چوہدری حیدر ارائیں نے انہیں ڈپٹی ڈی ایچ او تحصیل جھنگ تعنیات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی-
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طاہر محمود جنجوعہ نے کہا کہ ڈاکٹر چوہدری ریحان طاہر ایک محنتی فرض شناس اور ایماندار افیسر ہیں وہ اپنا کام لگن اور پوری ایمانداری سے سر انجام دیتے ہیں یادرہے کہ وہ اس سے پہلے بطور ڈپٹی شور کوٹ کام کر چکے ہیں اللہ سے دعا ہے خالق کائنات ان کے علم عمر عمل اور رزق میں برکتیں ڈالے اور خالق کائنات انہیں پوری نیک نیتی سے اپنے عہدے پر کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +