جھنگ(شیخ غلام مصطفیٰ) فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کے فارم ایڈوائزری سنٹر کے زیر اہتمام فیلڈ ڈے کا انعقاد ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد گلزار شاہد مہمانِ خصوصی تھے جبکہ کسان تنظیموں اور ترقی پسند کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

جھنگ: فوجی فرٹیلائزر کمپنی (ایف ایف سی) کے فارم ایڈوائزری سنٹر کے زیر اہتمام چک نمبر 358 ج ب میں گندم کے نمائشی پلاٹ پر فیلڈ ڈے کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد گلزار شاہد مہمانِ خصوصی تھے جبکہ کسان تنظیموں اور ترقی پسند کاشتکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد گلزار شاہد نے کہا ہے کہ ایف ایف سی کے زرعی ماہرین کی سفارشات پر عمل کر کے کاشتکار گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ گندم میں خودکفالت برقرار رکھنے کے لیے کھادوں کا متوازن استعمال نہایت ضروری ہے۔

ایف ایف سی کے زرعی شعبہ کے انچارج حسن رضا نے کہا ہے کہ کھادوں کے متوازن استعمال سے گندم کی پیداوار میں 50 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ زمین کے تجزیہ کی بنیاد پر جدید طریقہ کاشت اپنائیں تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

ہیڈ آف فارم ایڈوائزری سنٹر سرگودھا محمد طیب نے کہا ہے کہ ضلع میں فاسفورس، نائٹروجن، پوٹاشیم، زنک اور بوران کی کمی پائی جا رہی ہے، جس کے تدارک کے لیے متوازن کھادوں کا استعمال ضروری ہے۔
تقریب کے اختتام پر کاشتکاروں کو نمائشی پلاٹ کا دورہ بھی کروایا گیا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +