جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) صوفی موڑ چنیوٹ روڈ پر دوران کراسنگ تیز رفتار مسافر بس اور ڈمپر کے درمیان ٹکر، متعدد افراد زخمی ایک مسافر جان بحق، ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی، شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا

*پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122جھنگ*
بتاریخ 12-04-2026،
جھنگ() صوفی موڑ، چنیوٹ روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔ کنٹرول روم کو موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق تیز رفتار بس اور ڈمپر کراسنگ کے دوران آپس میں ٹکرا گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینسز اور ریسکیو وہیکلز کو جائے حادثہ کی طرف روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور شدید زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا۔

حادثے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 11 افراد متاثر ہوئے، جن میں سے 7 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، 3 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ 1 شخص جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق زخمیوں میں عامر سجاد ولد محمد مقصود (30 سال، رہائشی کوٹ لکھنانہ گوجرہ روڈ جھنگ)، اظہر عباس ولد سونی خان (45 سال، رہائشی گوجرہ)، صفدر اقبال ولد محمد اشرف (49 سال، رہائشی ضلع گوجرانوالہ)، ارشاد ولد ولایت علی (35 سال، رہائشی بقاع بھٹیاں ضلع حافظ آباد)، انعام ولد حبیب اللہ (18 سال، رہائشی فضل پور ضلع راجن پور)، سجاد ولد عاشق علی (40 سال، رہائشی پنڈی بھٹیاں) اور محمد ایوب ولد محمد علی (65 سال، رہائشی تحصیل کوٹ ادو ضلع لیہ) شامل ہیں، جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا۔

جبکہ ارشاد ولد دھوڑا (38 سال، رہائشی ضلع راجن پور)، محمد وحید ولد خدا بخش (26 سال، رہائشی سندیلا والا موضع کھیوہ جھنگ) اور اسماعیل ولد طارق (50 سال، رہائشی ضلع راجن پور) کو موقع پر ہی فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

حادثے میں امجد تقی ولد محمد ناصر (40 سال، رہائشی تحصیل بھوانہ ضلع چنیوٹ) جاں بحق ہو گئے، جن کی نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری تھی۔۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +

ریسکیو اپڈیٹ
بتاریخ 26-04-12

جھنگ: صوفی موڑ، چنیوٹ روڈ پر مسافر بس اور ڈمپر میں تصادم، حادثہ پیش آیا، ریسکیو 1122

کنٹرول روم کے مطابق تیز رفتاری کے باعث کراسنگ پر دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، ریسکیو 1122

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور ایمبولینسز فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ، ریسکیو 1122

ریسکیو اہلکاروں کا بروقت رسپانس، زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم، ریسکیو 1122

شدید زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا، ریسکیو 1122

حادثے میں مجموعی طور پر 11 افراد متاثر، 7 زخمی ہسپتال منتقل، ریسکیو 1122

3 افراد کو موقع پر فرسٹ ایڈ دی گئی جبکہ 1 شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو 1122

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تیز رفتاری قرار، ریسکیو 1122

ریسکیو ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت سے کارروائی کرتے ہوئے قیمتی جانیں بچائیں، ریسکیو 1122