محمد عمران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محکمہ خواندگی و غیر رسمی تعلیم جھنگ کی میڈیا کے بھائیوں سے اہم میٹنگ کا انعقاد ۔
جھنگ (مسرت ریاض جعفری )محمد عمران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل نے اپنے صحافی بھائیوں کو اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ مريم نواز وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت پنجاب بھر میں نان فارمل کے 1000 کے لگ بھگ نئے سنٹر کھولنے جا رہے ہیں-
اس حوالہ سے عمار احمد ڈسٹرکٹ جیل جھنگ خانہ جات کے سپریڈنٹ سے اہم میٹنگ کی گی ہمارے پہلے بھی وہاں پر قیدیوں کے لیے پانچ سنٹرز چل رہے ہیں اور ان شاء اللّه بہت جلد چار اور نئے سنٹرر لٹریسی اینڈ نان فارمل اسکول کے کھول کے دیئیے جاۓ گے اس وقت 600 کے لگ بھگ لٹریسی اینڈ نان فارمل کے اسکول ضلع جھنگ کی چار تحصیلوں میں موجود ھیں جن میں طلباء و طالبات کی تعداد 18 ہزار کے لگ بھگ بنتی ہے ۔م
حکمہ خواندگی و غیر رسمی (لٹریسی اینڈ نان فارمل ) کے تین بڑے پروجیکٹ تا حال چل رہے ہیں جن میں پہلے نمبر پر ۔این ایف بی ای (نان فارمل بیسک ایجوکیشن فار پرائمری سٹوڈنٹس ۔۔
دوسرا بڑا جو پروجیکٹ ھے وہ این ایف ای ای ایس (نان فارمل ایجوکیشن ایلیمنٹری اسکول اور جو تیسرا اس محکمہ خواندگی و غیر رسمی کا پروجیکٹ ھے اسکا نام اے ایل سی (اڈلٹ لٹریسی سنٹرز ) تعلیم بالغاں سنٹرز ۔محکمہ خواندگی و غیر رسمی کا بنیادی مقصد پاکستان عوام خاص طور پر خواتین بالغاں سنٹرز کو کھولنے کا مقصد شعور و آگاہی کو استوار کرنا ہے تاکہ ہر فرد نہیں بلکہ ہر کنبہ مطلب خاندان کا پڑھا لکھا ہونا لازم ھے-
اور کنبہ تب ہی پڑھے گا جب ہم اپنے معاشرے میں خواتین کی تعلیم کو بھی لازم و ملزوم قرار دلوائیں گے نہ صرف تعلیم قرار دلوائیں گے بلکہ دلائے گے تعلیم جس سے لٹریسی ریٹ پاکستان اور خاص طور صوبہ پنجاب میں بڑھ جاۓ گا ۔انسان اپنے حقوق و فرائض کو اچھی طرح نہ صرف سمجھ سکے گا بلکہ اپنی ذمہ داریاں بھی احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں گی بلخصوص خواتین حضرات ۔اس موقع پر مہر اعجاز مصطفیٰ سدهانہ المعروف جوجی بھائی سوشل ورکر ،مہر ابراہیم جھگڑ اسٹاف ممبر اور مہر طیّب فتیانہ سیال بھی موجود تھے . .
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +