جھنگ ( شیخ غلام مصطفیٰ ) آپریشن “بنیان المرصوص کو ایک سال مکمل ہونے پر مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کےلئے جھنگ میں “پاک فوج زندہ باد ریلی” کا انعقاد ،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت، رپورٹ ریاض شاہد خان

جھنگ ( ) آپریشن “بنیان المرصوص” المعروف “معرکۂ حق” کو ایک سال مکمل ہونے پر مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کی جانب سے پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لیے “پاک فوج زندہ باد ریلی” کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی بابِ عمرؓ سے شروع ہو کر میلاد چوک جھنگ سٹی تک نکالی گئی، جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔

شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ریلی میں جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک کے چیئرمین علی رحمن معاویہ، مرکزی صدر سردار امیر خان مزاری، میاں تصور تھہیم، سٹی صدر اسامہ رحمن، علماء ونگ کے رہنما مولانا عبد العلیم حقانی، مولانا سرور خان فاروقی، تحریک جوانان پاکستان کے ڈاکٹر نصرت علی، طارق محمود ایڈووکیٹ، انجمن تاجران جھنگ سٹی کے صدر چوہدری نذیر احمد، ناصر علی، میڈیا ایسوسی ایشن جھنگ کے سرپرستِ اعلیٰ ملک اظہر حسین ، رمضان نقیبی اور صدر چوہدری شاہد سمیت مختلف سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج وطنِ عزیز کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کی ضامن ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ معرکۂ حق میں پاک فضائیہ اور پاک آرمی نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو واضح پیغام دیا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کیلئے ہمارے شاہین اور جوان سیسہ پلائی دیوار کی مانند ہیں۔شرکاء نے شہداء پاک فوج کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی سلامتی، ترقی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +