*پریس ریلیز*
*سیف سٹی جھنگ کی بروقت کارروائی، گمشدہ بچے کو بحفاظت اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا*
سیف سٹی جھنگ اور ضلعی پولیس کی مؤثر رابطہ کاری اور فوری اقدامات کے نتیجے میں ایک گمشدہ بچے کو بحفاظت اُس کے اہلِ خانہ سے ملا دیا گیا۔
ننھا “عثمان” ولد خضر عباس، سکنہ بی سی جی چوک ملتان، راستہ بھٹک کر تھانہ مسن کی حدود میں پہنچ گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی سیف سٹی جھنگ نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی ملتان سے رابطہ قائم کیا اور بچے کی شناخت و اہلِ خانہ تک رسائی کے لیے مربوط اقدامات شروع کیے گئے۔
سیف سٹی جھنگ، سیف سٹی ملتان اور متعلقہ پولیس ٹیموں کی مسلسل کاوشوں، مؤثر رابطہ کاری اور بروقت حکمتِ عملی کے باعث بچے کے اہلِ خانہ کا سراغ لگا لیا گیا۔ بعد ازاں اہلِ خانہ رات کے وقت جھنگ پہنچے جہاں ضروری قانونی و شناختی تصدیق کے عمل کی تکمیل کے بعد بچے کو بحفاظت اُن کے حوالے کر دیا گیا۔
بچے کے اہلِ خانہ نے بروقت تعاون اور پیشہ ورانہ اقدامات پر سیف سٹی جھنگ، سیف سٹی ملتان اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اداروں کی کارکردگی کو سراہا۔
سیف سٹی جھنگ شہریوں کے تحفظ، فوری امداد اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دینے کے لیے ہمہ وقت متحرک ہے۔
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +