جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ایس ایچ او تھانہ جھنگ صدر انسپکٹر حافظ محمد عبداللہ جپہ کی اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

جھنگ: تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی، 3 کلو 188 گرام چرس برآمد

جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) تھانہ صدر جھنگ کے ایس ایچ او انسپکٹر حافظ عبداللہ جپہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اعلیٰ افسران کی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم بابر حیات اور عدنان حسین کے قبضے سے مجموعی طور پر 3 کلو 188 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر جھنگ انسپکٹر حافظ عبداللہ جپہ نے کہا کہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کا مستقبل تباہ کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام بھی منشیات فروشوں کی نشاندہی میں پولیس سے تعاون کریں تاکہ جرائم کا خاتمہ اور معاشرے میں امن و امان کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +