جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) پنجاب ہائی وے پٹرولنگ فیصل آباد ریجن کی چیک پوسٹس پر جدید باڈی کیمروں کی تقسیم کا آغاز ،باڈی کیمروں کے استعمال سے شفافیت، احتساب اور عوامی خدمت کے معیار میں مزید بہتری آئے گی،ایس ایس پی مرزا انجم کمال

فیصل آباد: پنجاب ہائی وے پٹرول فیصل آباد ریجن میں جدید باڈی کیمروں کی تقسیم کا آغاز، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کی متعدد پٹرولنگ پوسٹس کو باڈی کیمرے فراہم کر دیے گئے۔

ایس ایس پی مرزا انجم کمال کے مطابق جدید باڈی کیمروں کے استعمال سے شفافیت، احتساب اور عوامی خدمت کے معیار میں مزید بہتری آئے گی، جبکہ پنجاب ہائی وے پٹرول جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ شاہراہوں کے عزم پر گامزن ہے۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +