قائم بھروانہ /شور کوٹ (شیخ غلام مصطفیٰ) میاں غلام جیلانی جنجوعہ پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول قائم بھروانہ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2026 کی ادارے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات تقسیم کئے جن میں راشد بلال فرسٹ بیذاد سمین سیکنڈ علی کونین کھوکھر تھرڈ پوزیشن حاصل کی-
تقریب میں معززین علاقہ اور طلباء کرام کے والدین نے شرکت کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں غلام جیلانی جنجوعہ نے کہا ہمیں فخر ہے کہ ہمارے اسٹاف کی محنت رنگ لائی اور والدین کی محبت اور اعتماد کا نتیجہ ہے کہ ہمارے ادارے کے طلباء نے اساتذہ اور والدین کا سر فخر سے بلند کیا جہاں میں اساتذہ کرام کو مبارکباد دونگا وہیں طلباء کے والدین کو مبارکباد پیش کرونگا جنہوں نے ہم پر اعتماد کیا –

مجھے اپنے اساتذہ پر فخر ہے کہ 101طلبا نے امتحان دیا الحمدللہ سب پاس ہو ھئے ہیں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ خالق کائنات ہمیں دلجمعی سے طلباء پر محنت کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین میں اخر پر تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو اج اس پروگرام میں شریک ہوئے اور طلباء اور اساتذہ کی حوصلہ افزائی کی-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +