جھنگ میں چناب برائیڈل بوتیک کا شاندار افتتاح، سیدہ صغریٰ امام سمیت معززین شہر کی شرکت
جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ ) جھنگ میں خواتین کے لیے انٹرنیشنل ڈیزائن اور اعلیٰ معیار کے عروسی ملبوسات کی تیاری کے سلسلے میں رانا معین اختر کی جانب سے چناب برائیڈل بوتیک کا افتتاح فاروق اعظم روڈ جھنگ صدر میں کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں محترمہ سیدہ صغریٰ امام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی سید کاشف گردیزی، سید حسن ترمذی، عامر ابرار، محمد عنصر، فاروق جمیل گجر، سیف اللہ (مینجر شکر گنج ملز)، ملک فیضان، فیصل نذیر خان، رانا اورنگزیب، قیصر ربانی، ملک وحید، ملک لیاقت اور محمد اقبال ایڈووکیٹ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔ میزبان رانا معین اختر نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور ان کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر رانا معین اختر نے کہا کہ ماضی میں شہریوں کو عروسی ملبوسات کی خریداری کے لیے فیصل آباد اور لاہور جانا پڑتا تھا تاہم اب چناب برائیڈل بوتیک میں بہترین فیبرک، معیاری سلائی اور جدید ڈیزائن ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ چھ سال سے ایکسپورٹ کے شعبے سے وابستہ ہیں اور بوتیک میں نقشی، دبکی، مکیش سمیت مختلف کام کے عروسی ملبوسات، لہنگے، شرارے، ساڑھیاں، غرارے اور پارٹی ویئر گاہکوں کی پسند اور فرمائش کے مطابق ہر قیمت میں تیار کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جھنگ کے شہریوں کو اب جدید اور معیاری ملبوسات کے لیے بڑے شہروں کا رخ نہیں کرنا پڑے گا۔ آخر میں انہوں نے تمام مہمانوں کی شرکت اور محبت پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔
شیخ غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +