جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) ڈاکٹر حنا عباس سیال صاحبہ… امراض جلد کے علاج میں جھنگ میں مستند اور تجربہ کار ماہر امراض جلد، رپورٹ حاجی محمد ناصر

ڈاکٹر حنا عباس سیال — جلد کے امراض کے علاج میں پیشہ ورانہ خدمات کا روشن حوالہ

خصوصی تحریر حاجی محمد ناصر

صحت مند جلد انسان کی شخصیت اور صحت کا اہم حصہ ہے۔ جلد سے متعلق مسائل نہ صرف جسمانی تکلیف کا باعث بنتے ہیں بلکہ بعض اوقات انسان کے اعتماد اور روزمرہ زندگی کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ ایسے میں مستند اور تجربہ کار ماہرِ امراضِ جلد کی خدمات انتہائی اہمیت رکھتی ہیں۔ ڈاکٹر حنا عباس سیال، سکن اسپیشلسٹ، جلد کے امراض کے علاج اور مریضوں کی رہنمائی کے حوالے سے ایک قابلِ ذکر نام ہیں جلد کے امراض میں کیل مہاسے، چہرے کے داغ دھبے، الرجی، خارش، جلدی انفیکشن، بالوں اور ناخنوں کے مسائل سمیت متعدد شکایات شامل ہیں۔

ان مسائل کے علاج کے لیے درست تشخیص، مناسب ادویات اور طبی مشورہ بنیادی اہمیت رکھتے ہیں ڈاکٹر حنا عباس سیال جیسے ماہر معالجین کی ذمہ داری صرف مریضوں کا علاج کرنا ہی نہیں بلکہ انہیں جلد کی حفاظت، صفائی، احتیاطی تدابیر اور بروقت علاج کی اہمیت سے آگاہ کرنا بھی ہے۔ کیونکہ اکثر لوگ جلد کے معمولی مسائل کو نظر انداز کرتے رہتے ہیں یا بغیر طبی مشورے کے مختلف کریمیں اور ادویات استعمال کرتے ہیں، جس سے بعض اوقات مسائل مزید پیچیدہ ہو جاتے ہیں آج کے دور میں جلد کی خوبصورتی اور صحت کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

خصوصاً نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ جلد سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں مستند ڈاکٹر سے رجوع کرے اور غیر معیاری مصنوعات کے استعمال سے گریز کرے ڈاکٹر حنا عباس سیال کی طبی خدمات کے حوالے سے عوامی آگاہی اور جلد کی بیماریوں کے بروقت علاج کا پیغام قابلِ توجہ ہے۔ معاشرے میں ایسے طبی شعبوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ضروری ہے جہاں مریضوں کو مناسب رہنمائی اور بہتر علاج کی ضرورت ہوتی ہے بلاشبہ صحت مند معاشرے کی تشکیل میں ڈاکٹرز کا کردار بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

ڈاکٹر حنا عباس سیال کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں دکھی انسانیت کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے اور ان کے علم و عمل میں برکت عطا کرے-

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +