*جھنگ: تھانہ موچیوالہ کے علاقہ چک نمبر 175 میں ریحانہ بی بی کا اندھا قتل ٹریس، SHO موچیوالہ نیر عباس نے دونوں سیکورٹی افسران کے لیے انعام کی سفارش کر دی*
*جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے* )
تھانہ موچیوالہ کے علاقہ چک نمبر 175 میں ریحانہ بی بی کے اندھے قتل کا معمہ پولیس نے کامیابی سے حل کر لیا
ذرائع کے مطابق سیکورٹی آفیسر ساجد رحمن نول اور وسیم اکرم جٹ نے بروقت اس افسوسناک واقعہ کو ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ نیر عباس کے نوٹس میں دیا، جس پر SHO صاحب نے دن رات کی محنت اور فوری کارروائی کرتے ہوئے قتل کو ٹریس کر لیا۔
تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ مقتولہ کو اس کے ماموں نے قتل کیا تھا اور صبح اسے خاموشی سے دفنانے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ بروقت اطلاع اور SHO موچیوالہ نیر عباس کی مستعدی و بہترین حکمت عملی کی وجہ سے نہ صرف ملزمان ٹریس ہو گئے بلکہ رات گئے _سی سی ڈی مقابلے میں مرکزی ملزم مارا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ موچیوالہ نیر عباس نے اس بہادرانہ اور فرض شناس کارروائی پر دونوں سیکورٹی افسران ساجد رحمن نول اور وسیم اکرم جٹ کے لیے انعام کی سفارش ڈی پی او جھنگ کو بھجوا دی ہے
اہلِ علاقہ نے SHO موچیوالہ نیر عباس کی دن رات کی محنت، بروقت کارروائی اور دونوں سیکورٹی افسران کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے افسران کی حوصلہ افزائی سے معاشرے میں جرائم کے خلاف شعور مزید مضبوط ہوگا اور لوگ بروقت پولیس کو اطلاع دینے کے لیے آگے آئیں گے-
شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +