جھنگ (شیخ غلام مصطفیٰ) وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام ’’سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت سبزی‘‘ کے تحت جھنگ میں شہریوں میں مفت سبزیوں کی تقسیم عوام کو تازہ اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کا اقدام قابلِ تحسین ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد پرویز، رپورٹ ریاض شاہد خان

وزیراعلیٰ پنجاب کے پروگرام ’’سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت سبزی‘‘ کے تحت جھنگ میں شہریوں میں مفت سبزیوں کی تقسیم
عوام کو تازہ اور معیاری سبزیوں کی فراہمی کا اقدام قابلِ تحسین ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد پرویز
جھنگ (ریاض شاہد خان ) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے عوامی فلاحی پروگرام ’’سانجھی سبزی، سستی نہیں مفت سبزی‘‘ کے تحت محکمہ زراعت توسیع جھنگ کی جانب سے اہل علاقہ میں مختلف اقسام کی تازہ سبزیاں مفت تقسیم کی گئیں۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ محمد تیمور عثمان، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد پرویز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع مہر ناصر سیال اور انچارج پروگرام مہر تنویر اکبر سمیت دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہریوں میں مختلف اقسام کی موسمی سبزیاں مفت تقسیم کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر جھنگ محمد تیمور عثمان نے اس پروگرام کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا ’’سانجھی سبزی‘‘ پروگرام ایک منفرد عوامی فلاحی اقدام ہے جس کا بنیادی مقصد مہنگائی کے اثرات کم کرنے، مستحق خاندانوں کو تازہ اور معیاری سبزیاں مفت فراہم کرنے اور معاشرے میں باہمی تعاون کے جذبے کو فروغ دینا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری خالد پرویز نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت سرکاری اداروں کی خالی اراضی کو بروئے کار لاتے ہوئے موسمی سبزیوں کی کاشت کو فروغ دیا جا رہا ہے تاکہ ان کی پیداوار عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال ہو سکے۔ محکمہ زراعت توسیع اس منصوبے کے تحت کاشت کے جدید طریقوں، تکنیکی رہنمائی اور کچن گارڈننگ کے فروغ میں بھی اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف عوام کو ریلیف ملے گا بلکہ معاشرے میں دوسروں کی مدد اور اجتماعی خدمت کا جذبہ بھی پروان چڑھے گا۔

شیخ غلام مصطفیٰ سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز نیٹ ورک 923417886500 +