*تھانہ موچیوالا میں مقتول ممور خان کے اندھے قتل کا ڈراپ سین مدعی مقدمہ مقتول کابیٹا ظہیر عباس ہی قاتل نکلا،*
جھنگ (شیخ عرفان حیدر سے )
قتل میں ملوث 6 ملزمان گرفتار پولیس تھانہ موچی والا نے ممور خان کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا-
مدعی مقدمہ مقتول کا بیٹا ظہیر عباس ہی قاتل نکلا،قتل میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزم نے زمین ہتھیانے اور زمین کے تنازعہ پر پرانی رنجش کی بنا پر چچا ذاد بھائیوں پر الزام عائد کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کروایا
۔تفصیلات کے مطابق مورخہ 18 اگست کی رات چک نمبر 216 ج ب میں 82 سالہ ممور خان کے قتل کا واقعہ پیش آیا۔مقتول کے بیٹے ظہیر عباس کی مدعیت میں مقتول کے بھتیجوں کے خلاف مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔ڈی پی او ملک طارق محبوب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی۔
تفتیشی ٹیم نے نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن کا کہنا تھاکہ نامزد ملزمان دوران تفتیش بے گناہ پائے گئے جس پر ٹیکنیکل اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مدعی مقدمہ ظہیر عباس سے پوچھ گوچھ اور تفتیش کا آغاز کیا۔
دوران تفتیش یہ پایا گیا کہ مقتول کا بیٹا ظہیر عباس ہی قاتل ہے۔ملزم اپنے باپ مقتول ممور خان سے زمین ہتھیانا چاہتا تھا اور زمین کے تنازعہ پر پرانی رنجش کی بنا پرقتل کا الزام اپنے چچا زاد بھائیوں پر عائد کر کے انہیں پھنسانا چاہتا تھا۔
دوران تفتیش الزام علیہ ظہیر عباس نے انکشاف کیا کہ ممور خان کے قتل میں ملزمان سیف اللہ، عصمت اللہ، بلال حسن، نذیراں بی بی اور ملزم ظہیر عباس کی بیوی سدرہ بی بی بھی ملوث ہیں۔پولیس تھانہ موچی والا نے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم ظہیر عباس کی نشاندہی پر آلہ قتل چھری بھی گھر کے عقب کھیتوں میں چھپائی ہوئی برآمد کر لی گئی۔
ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھاگرفتار ملزم کوقانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی،بلائنڈ مرڈر ٹریس کرنا تفتیشی ٹیم کی کامیابی ہے جس پر تفتیشی ٹیم کو شاباش، نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا جاتا ہے-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +