جھنگ( شیخ غلام مصطفٰی )کوئی مانے یا نہ مانےیہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں واحد جماعت پیپلز پارٹی ہے جس نے ہمیشہ مزدور اور سرکاری ملازمین کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ 128 کے نامزد امیدوار ملک محمد اصف ایڈوکیٹ نے ایک کارنر میٹنگ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاپیپلز پارٹی نے مزدور کا تحفظ کرتے ہوئے ان کے خاندان سمیت سوشل سکیورٹی کا بندوبست کیاپیپلز پارٹی نےغریب عوام کو پانچ مرلہ سکیم کے تحت چھت فراہم کی۔ پیپلز پارٹی نےغریب طلبہ و طالبات کے لیے پیپلزاوپن یونیورسٹی کا بندوبست کیا۔ تاکہ والدین اپنے بچوں کوبھی تعلیم دلوا سکیں۔ اس سکیم سے لاکھوں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر کے روزگار پر لگے ہوئے ہیں۔ اسی طرح پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کو تحفظ کرنے کے لیے ان کی تنخواہوں اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا۔
اس کے علاوہ دیگر سہولتیں بھی فراہم کی گئی۔ ملک محمد اصف ایڈوکیٹ نے مزید کہاکہ اگر ائندہ پیپلز پارٹی کو حکومت کرنے کا موقع ملا۔تو انشاءاللہ اس سے بھی بڑھ چڑھ کر سرکار ملازمین اور مزدور کے لیے بہترین سے بہترین سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کرے گی۔
یہ حقیقت ہے کہ ہر سرکاری ملازم پیپلز پارٹی کے اس کارنامے کو دل سے مانتا ہے مگر جب ووٹ کا وقت اتا ہے تو ان کے ہاتھ کانپ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نےہمیشہ سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے سرکار ملازمین کےمستقبل کو دیکھتے ہوئےان کو ملازمتوں پر بحال کیا۔ انشاءاللہ ائندہ پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں حکومت کرے گی-
شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +