جھنگ ( ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے) اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو بہت جلد اس دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا ۔مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اس کی حفاظت بھی سب پر لازم ہے فلسطینی بھائیوں نے اسرائیل کے خلاف آواز حق کو بلند کیا ہے ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار عظیم سیاسی سماجی شخصیت اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر 131 PP مہر منور عباس نول نے سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر میر ریاض نول سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا

جھنگ ( ڈاکٹر غلام اللہ فاروقی سے) اسرائیل ایک دہشت گرد ریاست ہے جو بہت جلد اس دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا ۔مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے اس کی حفاظت بھی سب پر لازم ہے فلسطینی بھائیوں نے اسرائیل کے خلاف آواز حق کو بلند کیا ہے-

ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار عظیم سیاسی سماجی شخصیت اور امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر 131 PP مہر منور عباس نول نے سینئر صحافی و کالم نگار ڈاکٹر میر ریاض نول سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ان کا یہ کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ وہ مسجد ہے جس کے آنگن میں کئی نبیوں اور پیغمبروں کی یادیں وابسطہ ہیں وہ ہمارا قبلہِ اول ہے ہم اسرائیل کے خلاف آواز حق بلند کریں گے اور ان کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کریں گے اسرائیل کو تو ہمارے قائد محترم بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح نے بھی قبول نہیں کیا تھا –

اور ان کے خلاف آواز حق کو بلند کیا تھا ہمارے وطن عزیز کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور اگر کوئی پاکستانی ہونے کے باوجود اس کی حمایت کرے گا تو ہم اس کے خلاف بھی آواز اٹھائیں گے –

اور ایسے کسی غدار سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہو گا یہ وقت ہے اپنے مسلمان بھائیوں کا ساتھ دینے کا بدر سے لیکر کربلا تک ہر معرکہِ اسلام میں ہمیشہ سے فتح کا تاج حق اور سچ کے سر سجا ہے اب بھی حق اور سچ کی فتح ہو گی اور اسلام کا پرچم کل بھی بلند تھا آج بھی ہے اور تا صبح قیامت بلند رہے گا انشاءاللہ تعالیٰ۔

شیخ غلام مصطفٰی سی ای او و چیف ایڈیٹر جھنگ آن لائن نیوز 923417886500 +

Leave a Comment